استنبول میں سیاحتی مقام پر دھماکہ : 10ہلاک
ترکی کے شہر استنبول کے مرکزی سیاحتی مقام سلطان احمد اسکوائر پر دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں جبکہ علاقے کو سیل کردیا گیا۔ ترکی کی ڈوگن نیوز ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکا انتہائی زوردار تھا، جس کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی.سرکاری ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی کے مطابق دھماکا خود کش تھا تاہم حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی.سلطان احمد اسکوائر ستنبول کا مرکزی سیاحتی مقام ہے جہاں ٹوپ کپی پیلس اور نیلی مسجد (Blue Mosque) بھی واقع ہے.گذشتہ برس بھی ترکی میں 2 بڑے دھماکے ہوئے تھے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).