غلطیوں سے سبق سیکھیں


آج کل ہر انسان پریشان نظر آتا ہے اور فکر معاش میں ارد گرد سے لا تعلق سا نظر آتا ہے۔ بے روزگاری، مہنگائی، فقر و فاقہ، بے چینی، بدامنی اور اضطراب میں بے انتہا اضافہ ہو گیا ہے، اس صورت حال نے بے شمار معاشرتی، اقتصادی، تہذیبی اور ثقافتی و تمدنی مسائل کو جنم دیا۔ اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ انسان کی ضروریات میں صحت، تعلیم، لباس اور طعام و قیام ہے، مگر بیش تر ان سے محروم ہیں اس گمبھیر صورت حال میں چلتے ہوئے اوپر سے کوئی نئی مصیبت کھڑی ہو جائے تو کمر ٹوٹ جاتی ہے سیدھا ہونا مشکل ہو جاتا ہے کئی دفعہ یہ آزمائش یا مصیبت کسی اور کی وجہ سے ٹپکتی ہے اور کئی دفعہ ایسے معاملات اپنی غلطیوں کی وجہ سے بھی ہو جاتے ہیں

کچھ عرصہ قبل میں کراچی اپنے آفس میں بیٹھا ہوا تھا کہ مجھے اچانک ایک کال موصول ہوئی میرے دوست نے مجھے آگاہ کیا کہ میرے پاس ایک نوجوان کھڑا ہے جو خیبرپختونخوا بنوں سے ذریعہ معاش کے لیے کراچی آیا تھا اور یہاں اسی سلسلے میں اسے ایک نوجوان نے اپنی باتوں میں بھلا پھسلا کر موبائل لیا کہ میں ایک آن لائن فوڈ ڈیلیوری کی مشہور کمپنی فوڈ پانڈا کی آئی ڈی تمھارے موبائل میں ڈلوا کر لاتا ہوں اور نقدی بھی رجسٹریشن کے لیے لے لی، یہ ثاقب نامی نوجوان بالکل سادہ طبیعت کا مالک تھا اس نے سب کچھ اس کے حوالے کر دیا پھر نہ وہ آیا نہ موبائل آیا اور ثاقب انتہائی پریشانی کے عالم میں کراچی کی سڑکوں پر اسے ڈھونڈتا رہا ثاقب اس دن نہایت پریشانی کے عالم میں ایک عزیز کے پاس چلا گیا اور چند دن بعد واپس خیبرپختونخوا چلا گیا، یقیناً ایک انتہائی کٹھن مرحلے سے یہ نوجوان گزرا اور یہاں اس کی اپنی غلطی بھی تھی اس کے دل میں محنت کا جذبی تھا چند دن پہلے اسی نوجوان سے بات ہوئی۔

تو اس نے بتایا الحمد للٰہ میں اس وقت دوبئی میں ہوں اور اپنے پاؤں پہ کھڑا ہو کر خاندان کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں ثاقب کی آواز میں اب ایک رعب تھا اس کے دل میں اب ایک روشنی ہے۔ نا مساعد حالات ہوں یا انسان پہ کوئی آزمائش آ جائے۔ مایوس نہ ہوں اگر آپ گر چکے ہیں تو دوبارہ اٹھنے کی کوشش کریں، دوبارہ چلنے کی کوشش کریں اندر کے خوف کو نکال دیں اور دوبارہ اللہ کے نام کے ساتھ آغاز کریں غلطیوں سے سبق سیکھیں دوبارہ ان غلطیوں کو نہ دہرائیں انشاءاللہ تعالیٰ آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔

فیصلہ کریں کہ دوبارہ اس غلطی کو نہیں دہرائیں گے، تو یقیناً آپ کام یاب ہوں گی۔ اس طرح آپ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گی، اور یہ سبق مستقبل میں آپ کے لئے فائدے مند ہو گا، جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ یہ سب تو ہماری قسمت میں لکھا تھا، دراصل ان کی سوچ ان کے ارادوں پر حاوی ہو جاتی ہے اور وہ اپنے ارادے کو خود کمزور کر دیتے ہیں اور پھر وقت ہاتھ سے نکل جا تا ہے۔ ہر کام کو کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچیں اور اپنے ارادے پر قائم رہیں، پھر دیکھیں کام یابی آپ کے قدم کیسے چومتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments