وہ کتاب جس کا پہلا ایڈیشن ایک ماہ میں ختم ہو گیا
آؤ بگی پر کمان سنبھالے مرزا کی بات کریں۔ سونجی گلیوں میں ہُوکتی صاحباں کو یاد کریں۔ دشت میں سرگرداں قیس کو ڈھونڈیں، محمل میں بے چین لیلٰی کی بات کریں۔ رانجھے کی بانسری کی تان، ڈولی میں بیٹھی ہیر کی چیخ، فرہاد کا کند ہوتا تیشہ، شیریں کی برہنہ پائی کی تصویر کھینچیں۔ چراگاہوں میں پھرتے مہینوال سے مکالمہ کریں۔ چلو کچّے گھڑے پر ڈوبتی سوہنی کو بچائیں۔ کیچ کے پنوں کے عطر کی خوشبو دل میں اتاریں۔ آؤ صحرا میں قدموں کے نشان ڈھونڈتی بھنبھور کی سسّی کے تعاقب میں نکل جائیں۔ محبت کے کتنے رنگ ہیں، شاید اتنے ہی جتنے ست رنگی قوس قزح کے۔ اور ان سے آگے حیرت کا در کھولتا دھنک کا آٹھواں رنگ ہے۔
محبت بیتھوون کی تیسری سمفنی ہے۔ محبت میکال اینجلو کے موقلم سے سسٹینی چیپل کی چھت پر لکھا فریسکو ہے۔ محبت الییاڈ ہے، محبت ہومر کی اوڈیسی ہے۔ محبت انسان کی مشترکہ میراث ہے۔ محبت کائنات کی سب سے بڑی زبان ہے۔ محبت لفظ ہے، محبت کتاب ہے۔ محبت بکھرتی خوشبو ہے، محبت بھیگی پون ہے اور محبت، محبت دھنک کا آٹھواں رنگ ہے۔
کبھی وہ دن تھے کہ آٹھویں رنگ کو دیکھنا ممکن نہیں تھا، صرف محسوس کیا جا سکتا تھا پر اب یہ دست طلب میں قید بھی کیا جا سکتا ہے، آنکھوں میں بھرا بھی جا سکتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس کی پہلی اشاعت کی ہر کتاب ایک ماہ سے کم میں ہی اپنے اپنے قدردان کے ہاتھ میں پہنچ گئی ہے۔ یہ کم کم ہوتا ہے پر ایسی کتاب بھی تو کم کم لکھی جاتی ہے۔ بات چل نکلی ہے، اب دیکھیے، کہاں تک پہنچے۔
فروری کا مہینہ سینٹ ویلنٹائن سے منسوب ہے، دیکھیے، محبت وقت کی قید سے آزاد سہی پر 14 فروری اس کے نام تو رہے گا اور اسی دن ”دھنک کا آٹھواں رنگ“ کا دوسرا ایڈیشن آپ کے ہاتھ میں ہو گا۔ کچھ کتابیں ایسی ہوتی ہیں جن کا سب تک پہنچنا ضروری ہی نہی، فرض ہو جاتا ہے۔ بس اسی فرض کی ادائیگی کے لیے اس ایڈیشن کی قیمت بھی ہر ایک کی پہنچ میں کر دی گئی ہے۔ اپنی ایڈوانس کاپی ابھی بک کروائیے۔ 14 فروری تک آرڈر کی گئی ہر کتاب مصنف کے دست خط کے ساتھ آپ تک پہنچے گی۔
دھنک کا آٹھواں رنگ
مصنفہ: لینہ حاشر Leena Hashir
ناشر: بک کارنر، جہلم
* نفیس کاغذ (کریم کلر)
* روشن لکھائی
* دیدہ زیب چھپائی
* خوب صورت خطّاطی
* مصوّر سرورق
* خوش نما خاکے
* مضبوط جلد بندی
* دل کش بُک مارکس
قیمت 1200 روپے | فری ہوم ڈلیوری
آرڈر کے لیے لنک: https://bookcorner.com.pk/book/Dhanak-rang
آرڈر وٹس ایپ: wa۔ me/+ 923144440882
- دھنک کا آٹھواں رنگ - 20/02/2023
- مرنے کے بعد خواجہ سرا کا اپنی ماں کو خط - 16/02/2023
- وہ کتاب جس کا پہلا ایڈیشن ایک ماہ میں ختم ہو گیا - 01/02/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).