پیر کو علی الصبح آنے والے شدید زلزلے کے بعد کے مناظر


ترکی زلزلہ
ترکی اور شام کے علاوہ اس شدید زلزلے کے جھٹکے لبنان، قبرص اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز ترکی کے شہر غازی عنتیپ سے 80 میل دور واقع آکیزنوزو کا علاقہ ہے
زلزلہ
ریسکیو کارکن ایک تین سالہ بچے کو مبلے سے نکالنے کے بعد ایمبولنس کی طرف لے جا رہے ہیں
ترکی زلزلہ
شام کی سرحد کے قریب، ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزے میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں
ترکی زلزلہ
7.8 شدت کا یہ زلزلہ پیر کو علی الصبح اس وقت آیا جب لوگ سو رہے تھے۔ زلزلے کے بعد جھٹکوں یا آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے
ترکی زلزلہ
دونوں ملکوں میں سینکڑوں عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور ملبے کے نیچے دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جاری ہے
زلزلہ
غازی عنتیپ کے قریبی شہر دیار باقر میں بھی کئی افراد ملبے کے نیچے دب گئے جنھیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں
زلزلہ
غازی عنتیپ کے ایک اور قریبی شہر ملاتیا میں بھی عمارتیں گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے
ترکی زلزلہ
زلزے سے جانوروں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے اور شدید جھٹکوں سے ترکی کے کم سے کم دس شہروں میں تباہی کی اطلاعات ہیں
ترکی زلزلہ
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ زلزلے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی تھیں
Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp