Film Review: Ant-Man and the Wasp: Quantumania
Film Review: Ant-Man and the Wasp: Quantumania
Gener: Adventure/Action ‧ 2D -3D
Duration: 2h 5m
Director: Peyton Reed
( پیئٹون۔ کو میں آنٹ مین سیریز کا ایکسپرٹ مانوں گا کیونکہ یہ آنٹ مین سیریز کی ان کی زیر ہدایت بنائی گئی تیسری فلم ہے۔ عموماً مارول کی سیریز میں ایسا کم ہی ہوتا کہ ایک ڈائریکٹر ہی لگاتار تین فلمیں ڈائریکٹ کرے )
پس منظر بابت فلم۔
بہت طویل عرصے پہلے ایک پریزینٹیشن میری نظر سے گزری جس میں لامحدود کائنات کو انسان اور اس دنیا سے ماوراء ہو کر دکھایا گیا تھا اور پھر بالکل اس کے برعکس اسی پریزنٹیشن میں اس دنیا میں موجود ایک جاندار خلیے / ذرے کے اندر جھانک کر تہہ در تہہ پرت کھولتے ہوئے اس کا مشاہدہ کیا گیا۔ اور اس اندرونی سمت کے مطالعے کی بابت پتا چلا کہ اس جدید دور میں اس مطالعے کوانٹم ریئلم کہا جاتا ہے۔
اگر ایک انسان کسی آبجیکٹیو کی سمت کا تعین کرنا چاہے تو وہ بنیادی طور پر دو طرح کی سمتوں میں کھوج کر سکتا ہے۔ ایک اس آبجیکٹیو کے حدود اربعہ کے اطراف اور دوسری سمت اس آبجیکٹیو کے اندر نہان خانوں میں چھپی تہہ در تہہ پرت در پرت موجود دنیا۔
آنٹ مین سیریز کی سٹوریز کا اب تک تسلسل آپ کو ایسی ہی دنیاؤں کی سیر کرواتا ہے جس میں آپ ایک ذرے کے اندر کی دنیاؤں کا نظارہ کرتے ہیں۔ اور پرت در پرت مشتمل ان کائناتوں کا مشاہدہ کرتے ہیں جو کہ بنیادی طور پر موجود ہو سکتیں ہیں لیکن بطور انسان ہم ابھی تک اس ٹیکنالوجی کے مکمل طور پر مالک نہیں بن سکے جو اس ذرے میں موجود کہکشاؤں کو انسانی آنکھ کے دیکھنے کے قابل بنا سکے۔
لیکن ورچوئل ورلڈ میں اپ کی یہ خواہش پوری ہو سکتی ہے اگر آپ اس ویک اینڈ کو سینما میں تھری ڈی بیس اس سلسلے کی تیسری نئی مووی
Ant-Man and the Wasp: Quantumania
کی فلم بینی سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کر لیں۔
کوانٹم فزکس کی گتھیوں کو سلجھانے اور فزکس کی نئی جہتوں کی طرف متوجہ کرتی یہ مووی آپ کے لیے صرف انٹرٹینمنٹ ہی نہیں بلکہ انفوٹینمنٹ کا باعث بھی ضرور بنے گی۔
بابت۔ سٹوری۔ لائن۔
آنٹ مین سیریز سے ناواقف فلم بینوں کے لیے تھوڑا سا پس منظر پیش خدمت ہے،
سکاٹ لینگ ایک ایسا چور تھا جو حادثاتی طور پر چوری کرنے کے لیے ایک ایسی سائنٹیفک لیب میں بطور ٹاسک جا گھستا ہے جو بنیادی طور پر فزکس کی ایک شاخ کوانٹم فزکس پر کام کرنے والے ایک سائنس دان کی پرائیویٹ لیب ہے جہاں سے اسے ملتی ہے ایک ایسی سپر پاور جس کو اپنا کر وہ اپنی مرضی سے انتہائی قد آدم جائنٹ بن کر یا ایک مچھر سے بھی چھوٹے سائز کا آبجیکٹ بن کر اپنی من مانی چیزیں اڑا سکتا ہے۔ لیکن وقت اور تجربات کے ساتھ ساتھ اس کی زندگی میں کئی مثبت تبدیلیاں آتی جاتیں ہیں اور ہینک، جینیئٹ اور ہوپ تینوں کرداروں سے مسلسل تعلق کے بعد وہ ایک فیملی بن جاتے ہیں
ہوپ اور سکاٹ کے ملاپ سے پیدا ہونے والی بیٹی جیسینڈرا اس فلم میں بڑی ہو کر ایک کوانٹم سائنس جینئس سٹوڈنٹ بن چکی ہوتی ہے، جو کہ ڈیزائن کرتی ہے ایک ایسی کوانٹم ہبل ٹیلی سکوپ جس کے ذریعے وہ ایٹم کے بنیادی جزو کی دنیاؤں میں جھانک کر آبزرویشن کر کے اپنی تحقیقات کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں۔ اس جدید آلے کے ڈیمو کے دوران جیسینڈرا کی نانی جینیئٹ پر جیسے ہی اس ریسرچ کا انکشاف ہوتا ہے وہ اس ڈیمو کو فوراً سے پیشتر توڑنے / برباد کرنے کی کوشش کرتی ہے ( کیوں؟ یہ جاننے کے لیے فلم دیکھیں ) اور اس توڑا پھوڑی کے رد عمل کے نتیجے میں وہ پوری فیملی کوانٹم کہکشاں میں جا پھنستی ہے۔ اور یہاں سے شروع ہوتی ہے یہ فلم۔
مارول سیریز کی یہ مووی مزید ایک نئے ولن دا کنگ جو اپنے لیے دا کانکرر یعنی فاتح کا لقب استعمال کرتا ہے اور جسے آنے والی کئی فلموں میں ایونجرز کے ساتھ مقابلے پر دکھایا جا سکتا ہے کی پردہ سیمیں پر رونمائی بھی قرار دی جا سکتی ہے۔ ( واضح رہے کہ مارول کی نئی پالیسی کے مطابق جو کہ اب تقریباً ایک عشرہ پرانی ہو چکی ہے فلموں میں اب سیاہ فاموں اور خواتین کو لیڈ رول خصوصی طور پر دیے جاتے ہیں )
جینیٹ اور کنگ کے تعلقات کو عیاں کرتی، کوانٹمینیئا کی دنیاؤں میں بسی مخلوقات کی خوبصورت تخلیقی پریزینٹیشن اور عمدہ جی ٹی آئی ایفیکٹ اور ایک شاندار سٹوری ہلکا پھلکا مزاح یقیناً آپ کو فلم بینی کے دوران بور ہونے سے محفوظ رکھے گا۔
یہ مکمل طور پر ایک فیملی فلم ہے اور تھوڑی بہت سائنس کی شد بد رکھنے والے بچے بھی اس آسانی سے سمجھ کر اس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ اس لیے اس ویک اینڈ پر یہ آپ کی فیملی کے لیے ایک بہترین تفریح ہو سکتی ہے۔
جدید فلمیں خصوصاً تھری ڈی فلم کا مکمل مزہ صرف اور صرف ایک اچھے ڈیجیٹل سینما میں ہی میسر آ سکتا ہے نا کہ ان لائن پائریٹ ویب سائٹ پر دیکھنے سے۔ اس لیے اگر آپ کا بجٹ اجازت دے تو سینما میں ضرور دیکھیں کہ اس طرح آپ کا یہ سٹیپ بہت سے لوگوں کے لیے روزگار کا باعث بھی بنے گا۔


