سیاسی بحران سے کیسے نکلا جائے؟


”پاکستان میں تاریخ اور غلطیاں بار بار دہرائی جاتی ہیں کیونکہ ہم تاریخ اور غلطیوں سے سبق نہیں سیکھتے“ نتیجے کے طور پر ہر بار ہمیں وہی سبق ملتا رہتا ہے۔ پاکستان میں جاری اس بحران کو ختم کرنے کے لیے میرے مطابق عمران خان کو گرفتاری دینی چاہیے تاکہ ثابت ہو کہ اگر ان پر غلط کیس بھی تھے تب بھی انہوں نے ملکی قوانین کا احترام کیا اور عدلیہ پر بھروسا رکھا، آرمی چیف کو رینجرز کو فوراً واپس بلانا چاہیے اور سیاست سے مکمل نیوٹرل ہونے کے عہد کا اعادہ کرنا چاہیے اور عدالت اعظمیٰ کو چاہیے کہ عمران پر ہونے والے تمام کیسز کو یکجا کر کے فوری ان کی سماعت کرے۔

باقی سیاسی جماعتوں اور حکومت کو چاہیے کہ الیکشن سے بھاگنے کی بجائے جنرل الیکشن کو ایک ہی بار میں کروانے کے لیے سوچیں کیونکہ جب تک الیکشن لڑ کر اقتدار میں نہیں آئیں بے آپ کی مورال اتھارٹی کبھی پوری نہیں ہوگی۔ پاکستان اس وقت تاریخ کے اس نازک موڑ سے گزر رہا ہے جہاں تحمل، بردباری، صبر اور اجتماعی وزڈم کی اشد ضرورت ہے اس صورت حال میں کوئی فریق فائدے میں نہیں رہے گا اور سب کا نقصان ہو گا اور سب سے بڑا نقصان پاکستان کی ریاست ہوگی میرے مطابق چند کام اس کو کسی سانحے میں بچا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے عمران خان کو گرفتاری پیش کرنی چاہیے اور وہ بھی کسی شرط کے بغیر، دوسرا آرمی چیف کو اس سیاسی جھگڑے سے بالکل الگ رہنے کا اعلان کرنا چاہیے اور رینجرز کو واپس بیرکوں میں بلانا چاہیے۔ ساتھ میں سیاست سے مکمل علیحدگی کے لیے کانفیڈنس بلڈنگ میرز کے طور پر ڈی جی آئی ایس آئی کو تبدیل کرنا بہتر آپشن ہو سکتا ہے۔ تیسرا ہماری عدلیہ کو چاہیے کہ عمران خان کے خلاف تمام کیسوں کو یکجا کر کے سنے کیونکہ یہ سارے کہ سارے کیس سیاسی ہیں اور جن جن احباب نے ان کے خلاف پورے پاکستان بھر میں ایف آئی آرز کروائی ہیں ان کو بلا کر پوچھا جائے کہ کس کہ ایما پہ یہ سب کیا؟

چوتھا صدر مملکت کو تمام فریقین سے بات کر کے جنرل الیکشن کی ایک ڈیٹ پہ متفق کرانے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ آزاد اور صحیح الیکشن اور پھر اس کے نتیجے پر پرامن انتقال اقتدار ملک کو اس بحران سے نکال سکتا ہے۔ باقی ہم لوگ تاریخ اور غلطیوں سے سبق سیکھنے کو تیار نہیں اس لیے بار بار ہمیں سبق ملتا رہتا ہے یہی سبق ہمیں ڈھاکہ فال میں ملا۔ اس چیز کو اگر آپ باور نہیں کر سکتے کہ پاکستان وہ کشتی ہے کہ جس پر اب یا تو سب ڈوبیں گے یا سب بچیں گے، کیا پاکستان ہم سب کی اناؤں سے بڑھ کر نہیں ہے؟ آخر میں صرف اتنا عرض ہے آب ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر تاریخ کو دہرائے جانے سے بچنا چاہیے اور پاکستان کو سب پر مقدم رکھنا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments