پنجاب میں الیکشن 14 مئی اور خیبر پختونوا میں 8 اکتوبر کو: سپریم کورٹ


سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن التوا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو انتخاب کرانے کا حکم غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اب 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

سپریم کورٹ کا مزید کہنا ہے کہ صدرِ پاکستان کی دی گئی تاریخ کا فیصلہ بحال کیا جاتا ہے۔

خیبر پختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے دوبارہ آئینی درخواست دائر کی جائے

سپریم کورٹ نے جہاں الیکشن التوا کیس میں پنجاب میں 14 مئی کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے وہیں خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر مناسب فورم پر دوبارہ آئینی درخواست دائر کرنے کو بھی کہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بھی آٹھ اکتوبر کو ہی الیکشن کروانے کا حکم دیا ہوا ہے تاہم سپریم کورٹ نے فی الحال اسے منسوخ نہیں کیا ہے۔

قوم کو آئین کی فتح مبارک، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر پاکستانی کے حقوق کا فیصلہ ہے: فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو آئین کی فتح مبارک۔

انھوں نے ٹویٹ کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر پاکستانی شہری کے حقوق کا فیصلہ ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments