بنگلہ دیش اور قائد اعظم کا تصور پاکستان


قائد اعظم نے اگست 1947 میں پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کے آج سے اس مملکت کا ہر شہری آزاد ہے مندروں میں گرجا گھروں میں اور مسجدوں میں جانے کے لیے اپ کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ریاست کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے یعنی پاکستان کوئی مذہبی ریاست نہیں ہو گا۔ اس طرح ایک اور موقع پر قائد نے یہ فرمایا تھا کے پاکستان ایک جمہوری ملک ہو گا جہاں عوام پر عوام کے ذریعے حکومت کی جائے گی

اگر اپ قائد کے فرمودات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کا موازنہ کریں تو محسوس ہوتا ہے کے بنگلہ دیش قائد کے تصور پاکستان سے زیادہ قریب ہے۔ آئے ہم اس کا ایک تقابلی موازنہ کرتے ہیں

1۔ کیا بنگلہ دیش میں اسلام خطرے میں ہے۔ جی نہیں ماشا اللہ 90 فیصد بنگالی مسلمان ہیں اور وہاں کی مسجدیں آباد ہیں نہ وہاں مسجدوں پر پہرے لگائے جاتے ہیں نہ وہاں نمازیوں پر فائرنگ کی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں اسلام ہر وقت خطرے میں ہوتا ہے اور لوگ دین کے نام پر ایک دوسرے کو مارنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

2۔ کیا بنگلہ دیش میں اقلیتیں محفوظ ہیں۔ جی ہاں بنگلہ دیش کی 10 فیصد آبادی غیر مسلموں پر مشتمل ہے لیکن وہ آزاد ہیں اپنی عبادت گاہوں میں جانے کے لیے اور نہ ہی وہاں پر ہندو مسلم فسادات ہوتے ہیں۔ جبکہ ہم لوگوں نے اقلیتوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے

3۔ کیا بنگلہ دیش میں جمہوریت خطرے میں ہے۔ بنگلہ دیش کے قیام کے ابتدا میں فوج (بہرحال وہ پاکستانی فوج کا حصہ تھے اور پاکستانی فوج کی طرح حکومت کرنا اپنا حق سمجھتے تھے) نے بنگلہ دیش کی سیاست میں عمل دخل شروع کیا تھا لیکن جمہور پسند بنگالیوں نے انھیں واپس بیرکوں میں بھیج دیا یعنی اب بنگلہ دیش میں جمہوریت محفوظ ہے۔ جبکہ ہمارے یہاں ستر سال بعد بھی فوج سیاست میں مداخلت کر رہی ہے۔

4۔ کیا بنگلہ دیش میں سیاسی پارٹیاں بنگلہ دیش کو ایک مذہبی ریاست بنانا چاہتی ہیں۔ جی نہیں سوائے جماعت اسلامی کے باقی ساری سیاسی پارٹیاں بنگلہ دیش کو ایک سیکولر ریاست دیکھنا چاہتی ہیں۔ جبکہ ہمارے ہاں جماعت اسلامی سے لے کر جمیعت علما اسلام پاکستان کو ایک مذہبی ریاست بنانے پر تلی ہوئی ہیں۔

5۔ کیا مختصر فوج کے ساتھ بنگلہ دیش کو بھارت سے کوئی خطرہ ہے۔ بنگلہ دیش کو پتا ہے کہ اس کی افواج بھارتی فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتی لیکن بنگلہ دیش کو یہ بھی پتا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی موجودگی میں بھارت بنگلہ دیش پر قبضہ نہیں کر سکتا لہٰذا اس نے دفاع پر خرچ کم کر کے تعلیم اور صحت کہ بجٹ میں اضافہ کر دیا اور آج خواندگی کی شرح میں سری لنکا کے بعد جنوبی ایشیا میں سب سے آگے ہے۔ جبکہ ایٹمی قوت ہونے کہ باوجود جو کہ ہماری سلامتی اور ملک کی سرحدوں کیٰ ضامن ہے مسلسل دفاعی بجٹ میں اضافہ کر رہے ہیں اور تعلیم اور صحت کے بجٹ میں کٹوتی کر رہے ہیں جس کا نتیجہ دنیا میں سب سے زیادہ اسکول نہ جانے والے بچے پاکستان میں ہیں۔

6۔ کیا بنگلہ دیش کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ جی ہاں بنگلا دیش نے 8 کروڑ لوگوں کو خط غربت سے نکالا گیا ہے۔ ہم لوگوں نے پاکستان کو ایک سیکورٹی اسٹیٹ بنا کر عوام کی فلاح و بہبود کے سارے پروگرام یا تو بند کر دیے ہیں یا ان کا بجٹ کم کر دیا ہے جبکہ گزشتہ 10 سالوں میں پاکستان میں 5 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔

قارئین کرام اپ ہی بتائیں قائد کے تصور پاکستان سے کون سا ملک زیادہ قریب ہے پاکستان یا بنگلہ دیش۔ آئے ہم مل کر دعا کریں کے حکمران اور سیاست داں قائد کے فرمودات پر عمل کر کے پاکستان کو بجائے سیکورٹی اسٹیٹ کے ایک حقیقی جمہوری مملکت بنائیں جہاں عوام کی فلاح و بہبود حکومت کا اولین فرض ہو۔