مجھے وہ پاکستان اچھا لگتا تھا

1۔ مجھے وہ پاکستان اچھا لگتا تھا جہاں مختلف قومیتیں آپس میں محبت اور رواداری کے ساتھ رہتی تھیں۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے۔ ہمارے محلے میں سرحد کے خان انکل، ہمارے اسکول کے استاد محترم خلیل بھٹی صاحب اور مجسٹریٹ سکندر بھٹو رہا کرتے تھے اور ہمارا ان سب گھروں میں آنا جانا تھا کیونکہ اس وقت ہم سب لوگ پاکستانی تھے۔ لیکن آج ہم لوگ ایک دوسرے کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں 2۔ مجھے وہ پاکستان

Read more

فلسطین اور اسرائیل کا نیا تنازعہ

گزشتہ دنوں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور اس کے ردعمل میں غرب اردن سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹ سے حملے اور بیت المقدس میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت سے صاف سے ظاہر ہوتا ہے موجودہ قدامت پرست اسرائیلی حکومت حماس کے ساتھ ساتھ محمود عباس کی فلسطینی اتھارٹی سے تنازعہ کھڑا کر کے یہودیوں کی غیر قا نونی آبادیوں میں اضافہ اور مسجد اقصیٰ کے کچھ حصوں پر قبضے کا جواز تلاش

Read more

ہماری پسماندگی اور غربت کا سبب

ہم مسلمانوں اور خاص طور پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ٔ یہ ہے کے اپنی پسماندگی اور غربت کا سبب مغرب کو ٹھہرانا ایک فیشن ہو گیا ہے۔ حالانکہ غربت اور پسماندگی کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔ سب سے پہلے ہم ماضی قریب کا جائزہ لیتے ہیں گو کہ انگریز ایک استبدادی قوت کے طور پر برصغیر میں وارد ہوا تھا لیکن اس کی دو سو سال کی حکمرانی نے وہ نقش ثبت کیے ہیں جو ہم مسلمان ایک

Read more

بنگلہ دیش اور قائد اعظم کا تصور پاکستان

قائد اعظم نے اگست 1947 میں پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کے آج سے اس مملکت کا ہر شہری آزاد ہے مندروں میں گرجا گھروں میں اور مسجدوں میں جانے کے لیے اپ کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ریاست کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے یعنی پاکستان کوئی مذہبی ریاست نہیں ہو گا۔ اس طرح ایک اور موقع پر قائد نے یہ فرمایا تھا کے پاکستان ایک جمہوری ملک ہو

Read more

رومن اردو!

آج کے جدید دور میں انٹرنیٹ، سیل فون اور کمپیوٹر نے ہمیں جہاں بہت سے سہولتیں فراہم کی ہیں وہیں ہم لوگوں نے غیر محسوس طریقے سے اپنے میسیجز، سوشل میڈیا اور ای میل میں رومن اردو کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ چونکہ کوئی زبان بھی رسم الخط کی محتاج نہیں ہوتی جس کی بہترین مثال ترکی زبان کی ہے جو بیسویں صدی کے ابتدا میں عربی رسم الخط میں لکھی جاتی تھی، کمال اتا ترک نے عربی رسم

Read more

جمہوریت کا سفر اور پاکستان

اٹھارہویں صدی کی ابتدا میں برطانوی پارلیمنٹ، پاکستانی پارلیمنٹ کی طرح جاگیرداروں کے زیر اثر تھی۔ حق رائے دہی صرف 3 فیصد افراد کو حاصل تھا۔ مزدور، کسان اور نچلے طبقے کے افراد کو حق رائے دہی سے محروم رکھا گیا تھا۔ انگلینڈ کے صنعتی شہروں مانچسٹر، لیڈز، شفلیڈ، اور بریڈ فورڈ کی پارلیمنٹ میں کوئی نمائندگی نہیں تھی۔ ووٹوں کی خرید و فروخت عام تھی بلکہ دھاندلی دھونس کے تمام حربے استعمال کیے جاتے تھے۔ لیکن صنعتی دور کے

Read more

کیا اکیسویں صدی مغرب کی بالادستی کی آخری صدی ہے!

کیا اکیسویں صدی مغرب کی بلا دستی کی آخری صدی ہے اور کیا دنیا پر مغرب کی 500 سالہ اجارا داری کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے اور کیا چین، بھارت اور ترکی وغیرہ دنیا میں مغرب کی جگہ لے رہے ہیں۔ آئے ہم اس حقیقت کا جائزہ تاریخ اور موجودہ صورتحال میں لیتے ہیں پندرہویں صدی تک عالمی معیشت میں چین، ہندوستان کا حصہ 70 فیصد تک تھا اور دنیا میں سیاسی طور پر طاقتور چین کی منگ سلطنت

Read more

امدادی معیشت!

پاکستان کی معیشت کا انحصار 1950 سے دوسروں کی لڑائی میں فریق بن کر دفاعی امداد پر رہا ہے یہ چاہے کمیونزم کے خلاف سیٹو اگریمنٹ ہو یا روس کی افغانستان میں مداخلت کے بعد امریکا کی جنگ کو اپنی جنگ کہہ کر افغانستان کی کمیونسٹ حکومت کے خلاف پراکسی وار ہو یا 9/11 کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بننا ہو۔ ہر پاکستانی حکومت خاص طور پر اسٹیبلشمنٹ نے مغرب اور امریکا سے اپنی خدمات کے

Read more

سیاستداں ہوش کے ناخن لیں

آج وطن عزیز میں اداروں کی بے توقیری ہو رہی ہے یہ ملک کے لیے اچھا شگون نہیں ہے۔ یہ ملک ہے تو ہم ہیں اگر اس ملک کو کچھ ہو جاتا ہے تو نہ نواز شریف کی سیاست بچے گی اور نہ ہی عمران خان کی۔ ہمارے سیاستدان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے چکر میں وطن عزیز کے مفادات کو پس پشت ڈال رہے ہیں ملکی مفاد کا تقاضا تو یہ تھا کے ساری سیاسی پارٹیاں مل بیٹھ

Read more