قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس طلب: آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک
اسپیکر راجا پرویز اشرف نےجمعہ کو (آج )قومی اسمبلی کا اِن کیمرہ اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی‘وزرا اور مشیران کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم خصوصی طورپر شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ عسکری حکام ملک کی سکیورٹی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر بریفنگ دیں گے ۔علاوہ ازیں جمعرت کو قومی اسمبلی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے لیے21ارب روپے کی فراہمی کا بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا۔
قبل ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بھی پارلیمان کی جانب سے بھیجے جانے والے صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے منی بل 2023ء کو مسترد کر دیا ہے۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کو آج ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔ ارکان چاہیں گے تو وہ سوالات بھی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قطعاً کوئی ایسی بات نہیں کی جائے گی جس سے صورتحال خراب ہو بلکہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
- دیپالپور میں احمدی عبادت گاہ پر پولیس کا حملہ - 13/09/2024
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا - 27/04/2024
- سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز - 26/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).