13 ہزار ڈالر کے 200 جوتے چرانے کی انوکھی واردات: ’چور صرف ایک پاؤں کے جوتے لے گئے‘


پیرو
لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں چوری کی انوکھی واردات میں ایک سٹور سے دو سو جوتے چرائے گئے لیکن غلطی سے چور صرف ایک ہی پاؤں کے جوتے لے گئے۔

یہ واردات پیرو کے شہر ہیانکاو میں ہوئی جہاں تین افراد نے دکان میں گھس کر 200 سے زیادہ جوتے چوری کیے۔

دکان کے مالک کے مطابق ان جوتوں کی مالیت 13 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے تاہم چوروں کے لیے ان جوتوں کو بیچنا کافی مشکل ثابت ہو گا۔

اس واردات کے مناظر دکان میں موجود سکیورٹی کیمرہ نے محفوظ کیے ہیں۔

اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور رات کے اندھیرے میں دکان کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوتے ہیں اور پھر ایک سائیکل پر مختلف برینڈز کے جوتے رکھ کر فرار ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور کی مسجد سے چور ’ایک لاکھ‘ روپے مالیت کا جوتا لے اڑا، مقدمہ درج

لومڑی کے پاس سے محلے کی 100 سے زیادہ جوتیاں برآمد

دنیا کا سب سے مہنگا جوتوں کا جوڑا 63 کروڑ روپے میں نیلام

مقامی پولیس کے سربراہ ایڈوان ڈیاز نے پیرو کے میڈیا کو بتایا ہے کہ ’ہم جائے واردات سے شواہد جمع کر رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس چوری کی غیر معمولی بات یہ ہے کہ صرف دائیں پاوں کے جوتے ہی چرائے گئے۔‘

انھوں نے دعوی کیا کہ فوٹیج اور فنگر پرنٹس کی مدد سے وہ ان چوروں کا پتہ لگا لیں گے۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp