امریکی صدر آج آخری سٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے
امریکی صدر براک اوباما آج اپنے دور صدارت کا آخری سٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے جس میں وہ امریکی انتظامیہ کی کارکردگی اور پالیسیوں کے بارے میں بات کریں گے۔
وائٹ ہاﺅس کے حکام کا کہنا ہے کہ اوباما اپنی انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کرنے کے علاوہ بھی بہت کچھ کہیں گے۔وائٹ ہاوس کے چیف آف سٹاف ڈینس مکڈونو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر مستقبل کے بارے میں بات کریں گے۔ وہ بہت پر امید ہوں گے۔ وہ عملی اقدامات کی بات کریں گے۔‘میکڈونو صدر کی تقریر لکھنے میں مدد کر رہے ہیں۔وہ اسے روایتی پالیسی تقریر نہیں بنانا چاہتے جس میں وہ کچھ تجاویز کا ذکر کریں گے۔
ہم آئندہ سال کے دوران کئی پالیسی اقدامات کریں گے۔ بلکہ وہ ایک قدم پیچھے ہٹ کر اس ملک کے مستقبل اور اس کو درپیش چیلنجوں پر نظر ڈالنا چاہتے ہیں۔صدر اوباما کے خطاب پر رپبلیکن ردعمل ساوتھ کیرولائنا کی گورنر نکی ہیلے پیش کریں گی جن کے بارے میں کئی افراد توقع کر رہے ہیں کہ انہیں نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔صدر براک اوباما نے اپنے دور صدارت کے آخری سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے موضوعات پر بات کرتے ہوئے ہفتے کو کہا تھاکہ امریکہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔
- دیپالپور میں احمدی عبادت گاہ پر پولیس کا حملہ - 13/09/2024
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا - 27/04/2024
- سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز - 26/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).