پاکستان افغانستان سمیت خطے میں خوشحالی کا خواہاں ہے : عبدالقادر بلوچ
وزیر سیفرون عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک افغان تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں، حکومت پاکستان افغانستان سے تمام امور پر تعاون کے لیے مخلص ہے۔ پاکستان افغانستان سلامتی سے متعلق ماہرین کا تین روزہ اجلاس دوسرے روز بھی اسلام آباد میں جاری رہا۔ وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں امن و خوشحالی کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹریک ٹو ڈائیلاگ جیسے اقدامات قیام امن کی جانب اہم قدم ہے، پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کے اعتماد پر پورا اترنا ہوگا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عہدے سے برطرف - 10/05/2022
- مسجد نبوی میں نعرے بازی پر متعدد پاکستانی گرفتار - 29/04/2022
- خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان سے ناراضی کی وجہ بتا دی - 29/04/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).