افواجِ پاکستان کا حامی رہا ہوں مگر وہ دیکھیں کہ ان کے اردگرد بیٹھے لوگ ملک اور قوم کو کدھر لے کر جا رہے ہیں، پرویز الہی


سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہی کا کہنا ہے کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہہ رہا ہوں کہ میں بالکل بے گناہ ہوں۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی عدلیہ پر بھروسا ہے اور افواجِ پاکستان کا حامی رہا ہوں لیکن یہ ان کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے کہ اپنے اردگرد کو بیٹھے ہوئے لوگوں کو دیکھیں کہ ملک اور قوم کو کدھر لے کر جا رہے ہیں۔

پرویز الہی کا کہنا ہے کہ میرا تمام پی ٹی آئی کے لوگوں کو پیغام ہے کہ آپ حق سچ پر ہیں، پاکستان کے لیے کھڑِے ہیں تو آپ ثابت قدم رہیں، آپ نے بالکل پیچھے نہیں ہٹنا، تگڑے ہو جائیں باقی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
گزشتہ روز ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلمشنٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز الٰہی کرپشن کے مختلف کیسز میں اینٹی کرپشن کو مطلوب تھے۔

ان کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت چند دن قبل اینٹی کرپشن عدالت نے منسوخ کر دی تھی۔
ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے دعویٰ کیا کہ ’چوہدری پرویز الٰہی نے ضمانت کے لیے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا تھا۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب پولیس کی جانب سے پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا تاہم گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی تھی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اس وقت موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرویز الٰہی کو انسداد کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments