”جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی“ : صنم جاوید


پاکستان تحریکِ انصاف کی خواتین کارکنان اور رہنما جنھیں 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، آج انھیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ان خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی ہے۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ خواتین کی شناخت پریڈ مکمل ہو گئی ہے لیکن ابھی رپورٹ مرتب نہیں ہوئی، رپورٹ مرتب کر کے کل عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔

عدالت پیش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیل میں تشدد کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے صنم جاوید کا کہنا تھا کہ جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، ہمیں جیل میں رکھنا ہی زیادتی تھی کیونکہ ہم نے کچھ کیا ہی نہیں تو رکھنا ہی نہیں چاہیے تھا۔

اس موقع پر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ آدھی رات کو عورتوں کو گھروں سے اٹھا کر گھسیٹ کر لانے اس سے زیادہ آپ عورتوں کی کیا تذلیل کریں گے۔
طیبہ راجا کا کہنا تھا کہ اگر سوشل اکاؤنٹس سے مسئلہ ہے تو سوشل میڈیا کے مقدمے کریں اس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ضروری تو نہیں ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز شناخت پریڈ کے بعد عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور طیبہ راجہ سمیت دیگر خواتین کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32538 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments