آج کل مروجہ مضاربہ


پاکستان بالخصوص کراچی میں ”مضاربہ“ کے نام پر بہت سے لوگوں کا بیڑہ غرق کیا گیا دینے والے تباہ ہو گئے لینے والے بیرون ملک آباد ہو گئے۔ پھر یہاں فیسبک پر بھی اچھے بھلے صاحب اعتماد لوگوں کو مختلف ٹائپ کے افراد نے کاروبار کے لئے پیسے دیے وہ بھی غائب ہو گئے۔ کوئی بیرون ملک اینٹیں اور آلو بھیجنے کے نام پر لوگوں کو چونا لگا کر روپوش ہو گئے، اور کچھ چلہ و چار ماہ کے لئے چلے گئے۔

ہمارے ایک دوست اسلام آباد میں ایک پراپرٹی والے کے ساتھ ڈرائیور بھرتی ہو گئے دو ماہ کی تنخواہ اور کچھ کمیشن لے کر اگلی بار وہ جہاز میں کوئٹہ آئے فیسبک پر اس نے جہاز کا اسٹیٹس لگا کر واپسی پر کافی لوگوں کو اپنی باتوں سے متاثر کر کے فائل کے نام پر ان سے پیسے لے گئے۔

کچھ دنوں بعد ٹیوٹا گاڑی لے کر کوئٹہ تشریف لائے۔

اپنی گاڑی اور کاٹن کپڑوں سے لوگوں کو متاثر کروا کر پھر پیسے لے گئے آج اس کے پاس گاڑی ہے اور نہ متاثرین کی رقم۔

آج اور کل کر کے لوگوں کو دینے کے لئے کوئی پیسہ پاس نہیں ہے۔

مجھ پر کافی محنت کی گئی مگر مجھے علم تھا کہ موصوف اس کاروبار میں اناڑی ہے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا۔ پھر میں خود کاروباری ہوں دوسروں کو دینے کے بجائے کیوں اپنے کاروبار میں صرف نہ کروں!

آپ کے پاس کوئی رقم ہے پہلی فرصت میں خود کاروبار کریں اگر آپ کی کاروبار کے علاوہ دیگر مصروفیات ہے تو کسی ایسے بندے کو مضاربہ پر پیسہ دے جس کے کاروبار سے آپ آگاہ ہو اس بندے کو کاروبار میں تجربہ ہو امانت دار اور معتمد ہو خاندانی بیک گراؤنڈ سے آپ واقف ہو تب رقم مضاربہ کے لئے دے خوامخواہ ہر کسی کو پیسے ہاتھ میں دے کر ضائع نہ کریں کل کے افسوس سے آج کی احتیاط بہتر ہے۔

فیسبک پر آپ کو بندہ جتنا بھی ایماندار اور معتمد لگ رہا ہو ایک روپیہ مضاربہ پر نہ دیں جب تک آپ اس کے کاروبار اور خاندانی بیک گراؤنڈ سے آگاہ نہ ہوں۔

کاروبار کی دنیا میں رہتے ہوئے اپنے تجربے کی بنیاد پر آپ دوستوں کی فائدے کے لئے یہ باتیں نوشتہ کی۔

باقی مجھے مضاربہ کے حوالے سے ابھی تک کسی نے انجکشن لگایا ہے اور نہ کبھی اپنا پیسہ دوسروں کو کاروبار پر دینے کا سوچا ہے الحمدللہ۔

Facebook Comments HS