احمد پور شرقیہ (بہاولپور) میں سیلاب کی تباہ کن صورتحال


ایک وقت تھا یہاں زندگی کی چہل پہل تھی، ہنستے کھیلتے بچوں کی آوازیں سنائی دیتی تھیں، ہر گھر میں زندگی کی رونق تھی، اذان ہوتی تو لوگ مسجد کا رخ کرتے، مسجدیں آباد تھیں۔

مگر آج یہاں ویرانیوں کے ڈیرے ہیں، کوئی انسانی آواز سنائی نہیں دیتی، ان گھروں کے مکین اپنے آشیانے اجڑ جانے پر رشتہ داروں کے ہاں جا بسے ہیں۔ اور اپنے اجڑے گھروں کو حسرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر اپنے رب العالمین سے کہتے ہیں اے اللہ ہم تیری رضا پہ راضی ہیں۔ اے اللہ توں ہی ہمارا واحد سہارا ہے۔ اے اللہ توں ہمیں پھر سے ٹھکانہ عطا فرما۔

اور اس پھر اللہ تعالٰی نے اپنی زمین پر لوگوں کا انتخاب کرنا ہے جو ان لوگوں کو بسانے کے لیے میدان عمل میں اتریں گے یہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اور نظر انتخاب سے ہی فیصلہ ہو گا کہ اللہ تعالٰی اپنے کون سے بندوں سے یہ عظیم کام لیتا ہے کون لوگ ہوں گے جو مہاجرین اور انصار کی طرح جذبہ اخوت اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں گے، کون لوگ ہوں گے جو رب کی طرف سے دیے گئے رزق میں سے اس رب کی رضا کے لئے ان لوگوں کا سہارا بنیں گے۔ اس کا انتخاب بھی کل کائنات کے خالق و مالک نے کرنا ہے۔

یاد رکھیں اللہ تعالٰی مقدار نہیں دیکھتے، نیت اور اخلاص دیکھتے ہیں، اخلاص کے ساتھ کوئی چھوٹی رقم بھی لگائے گا تو اللہ کے ہاں وہ مقبول ہو گا۔ آگے بڑھیں وہ لوگ جن کے سروں پر چھت موجود ہے۔ آگے بڑھیں، متاثرین اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

مندرجہ علاقے سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔

ضلع بہاولپور تحصیل احمد پور شرقیہ، ڈاکخانہ ہتیجی موضع اسماعیل پور، موضع ہاول پور، گھلواں موضع بقاپور، موضع نخلور موضع ودہ نور موضع کلر والی موضع پپلی راجن، موضع چھڈا میانی۔

سیلاب زدگان کو جن اشیا کی فوری ضرورت ہے وہ درج ذیل ہیں۔

( 1 ) خشک ایندھن جس میں لکڑی، مٹی کا تیل وغیرہ، کیونکہ بعض علاقوں میں ابھی گیس استعمال کرنا ممکن نہیں۔

( 2 ) پینے کا صاف پانی۔

( 3 ) خشک خوراک چونکہ پکا ہوا کھانا صرف ایک وقت کام آتا ہے، جب کہ خشک خوراک دو تین دن استعمال کیا جا سکتا ہے۔

( 4 ) چادریں، جو اوڑنے اور بچھونے، دونوں میں استعمال ہو سکیں۔
( 5 ) سلے ہوئے کپڑے جو فوری پہنے جا سکیں، اس لیے کہ کپڑے سینے کی سہولت کہیں میسر نہیں ہے۔

( 6 ) پلاسٹک کے جوتے، عام جوتے وہاں قابل استعمال نہیں ہیں، جگہ جگہ کھڑے پانی میں عام جوتے کی سلائی کھل جاتی ہے۔

( 7 ) خشک دودھ، چھوٹے بچوں اور عام استعمال کے لئے۔
( 8 ) جانوروں کے لیے خشک چارہ۔
( 9 ) خیمے

امدادی سامان کی اس فہرست میں ضرورت کی مزید چیزیں ساتھ لے جائی جا سکتی ہیں۔

Facebook Comments HS