آہ مستونگ!
آپ کی نعت کے
ہم ہیں قابل کہاں
کس زباں سے کہیں
آپ کے امتی ہیں
آپ جودوسخا، ہم ہیں ننگ جہاں
ہم ہیں بار زمیں، آپ خیر الزماں
آپ کی نعت کے
ہم ہیں قابل کہاں
آپ صدق و صفا، ہم ہیں مکروریا
آپ لطف و کرم، ہم ہیں جورو جفا
آپ کی نعت کے
ہم ہیں قابل کہاں
آپ رحم و دیا ہیں، خطا پوش ہیں
ہم ہیں قزاق سب، ہم خطا بین ہیں
آپ پورے محبت میں گوندھے ہوئے
ہم مکمل کثافت میں لتھڑے ہوئے
کس زباں سے کہیں
آپ کے امتی ہیں
کون مانے گا ہیں آپ کے امتی
کیا کہیں کیا ہوا کل کو مستونگ میں
وہ جو سج کر چلے تھے کہ میلاد ہے
آپ کے نام پر ان کو مارا گیا
ہم تنفر کی فصلوں کے تجار ہیں
نسل بیداد ہیں، ہیرو بمبار ہیں
Facebook Comments HS

