جنگ کی ڈائری (چوتھا حصہ)
مسلم اُمہ
یہ جو خود کو مسلم امہ کہتے ہیں
اسرائیل کے ٹینک کوایندھن یہ دیتے
ان کی میز پہ تازہ سبزی
عمدہ گوشت کی رسد یہی پہنچاتے ہیں
تھوڑی دیر کو یہ سپلائی بند اگر کر دیں تو شاید
جنگ ابھی رک سکتی ہے
غزہ میں بھوک اور پیاس سے
مرنے والے بچے بچ سکتے ہیں
پر یہ ایسا نہیں کریں گے
یہ جو خود کو مسلم امہ کہتے ہیں
ان کو ڈر ہے توپوں کا رخ
ان کی جانب مڑ سکتا ہے
لیکن ان کو شاید یہ معلوم نہیں
لاکھ دبک کر بیٹھیں پھر بھی
ہونی ہو کر رہتی ہے
( 27 دسمبر 2023)
Facebook Comments HS

