دو شخصیات کو خراج تحسین


ثانیہ مرزا

ثانیہ جیسی کوئی شخصیت برصغیر پاک و ہند میں اب تک پیدا نہیں ہوئی۔ تکنیکی طور پر تو ثانیہ ہندوستانی شہری ہیں لیکن چونکہ اس خطے کی زبان و ثقافت ایک جیسی ہے تو وہ ہمیں اپنی ہی لگتی ہیں۔

ثانیہ نے ثابت کیا کہ اُس کا کوئی ثانی نہیں۔ لوگوں نے خاص طور پر تنگ نظر افراد نے اُس کے سکرٹ پہن کر ٹینس کھیلنے پر بہت اعتراض کیا لیکن اس نے اپنی مشرقیت وہاں بھی قائم رکھی کہ وہ سکرٹ پہن کر ضرور کھیلتی لیکن کھیل ختم ہوتے ہی ایک بڑا سا تولیہ لے کر خود کو چھپا لیتی۔ وہ اس کھیل میں بھی مشرقی ثقافت کا اعلٰی نمونہ رہیں۔

کھیل کے بعد جب وہ صحافیوں اور لوگوں سے باتیں کرتیں تو دیکھنے والوں کو حیرت ہوتی کہ یہ سادہ، معصوم سی دکھنے والی ایک لڑکی کتنا اچھا کھیلتی ہے۔

ثانیہ نے اس خطے کے دیگر کم نامور کھلاڑیوں کی نسبت بہت عرصہ کھیلا اور جم کر سنگل، ڈبل اور مکس ڈبلز مقابلے کھیلے۔ اُس نے اس خطے کی لڑکیوں کو دکھایا کہ وہ بھی اس کھیل کی طرف نہ صرف آ سکتی ہیں بلکہ لمبا عرصہ کھیل کر نام بنا سکتی ہیں۔

اب ٹینس سے سبکدوشی کے بعد اگر ثانیہ یہ کھیل بچوں کو سکھانے کے لیے اکیڈمی کھول لیتی ہیں تو یہ بہت اچھا ہو گا۔ اس سے مزید اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

ثانیہ اس خطے میں خواتین کی ٹینس کا ایسا ستارہ بنی ہیں کہ فی الحال کوئی دوسرا اُن کے جیسا نہیں ہے۔

لتا منگیشکر

لتا منگیشکر جی بھی کہنے کو تو ہندوستانی شہری تھیں لیکن چونکہ ہماری زبان و ثقافت ایک جیسی ہے تو وہ ہمیں اپنی ہی لگیں۔ اگر ہندوستان کو اُن پر فخر ہے تو ہمیں بھی اُن پر فخر ہے۔ فلم محل کے گیت ”آئے گا، آئے گا آنے والا“ سے ہی وہ پورے برصغیر کی موسیقی کی دُنیا پر چھا گئیں۔ لتا، رفیع، نور جہاں، مہدی حسن، یہ وہ گلوکار ہیں کہ جن کے گانوں اور دو گانوں کی اتنی لمبی فہرست ہے کہ آپ گنوانے بیٹھیں تو پریشان ہو جائیں گے کہ کون سے گیت کا نام لیں۔

جیسے ”قسمت بنانے والے ذرا سامنے تو آ، میں تجھ کو یہ بتاؤں کہ دنیا تیری ہے کیا“ ۔ اس گیت کے دوران لتا کی آواز میں جو دکھ ہے، لگتا ہے کہ گویا خود پہ بیتی سنا رہی ہوں۔ یا جیسے مغل اعظم کا ”پیار کیا تو ڈرنا کیا“ میں جس طرح ایک ظالم بادشاہ کے سامنے اپنے دل کی بات کہتے ہوئے جس طرح کی اداکاری مدھو بالا نے کی تو لتا نے اپنی آواز سے بھی ویسی ہی زبردست جرات مندانہ انداز سمو لیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments