اپنا بجلی گھر لگائیں، زندگی آسان بنائیں
گرمیاں آ چکی ہیں اور بجلی کے بل ہمارے ہوش اڑا رہے ہیں۔ مسلسل بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں سے آپ اور میں یعنی ہم سب بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ بجلی کا بل ادا کرنے کے بعد ہمیں اپنی کئی اہم ضروریات سے صرف نظر کرنا پڑتا ہے۔ اس کا واحد حل اپنا بجلی گھر لگانا ہے تاکہ ہم واپڈا پر کم سے کم انحصار کریں اور مہنگائی کے اس طوفان سے بچ سکیں۔
کیا اپنا بجلی گھر ممکن ہے؟
اگر آپ کے پاس چھت ہے تو آپ سولر سسٹم انسٹال کر سکتے ہیں۔ یہ سسٹم آپ کے گھر کی ضروریات کے مطابق بجلی پیدا کرے گا اور وہ بھی بالکل مفت، 25 سال تک! ایک بار کی سرمایہ کاری اور پھر موجاں ہی موجاں۔ سولر لگانا بظاہر مہنگا کام لگتا ہے لیکن یہ لمبے عرصے میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
سولر سسٹم انسٹالیشن کے بنیادی نکات
1. سولر انورٹر کا انتخاب
سولر انورٹر آپ کے سسٹم کا سب سے اہم جزو ہے۔ بہترین انورٹر کا انتخاب کریں جو مندرجہ ذیل خصوصیات رکھتا ہو:
لگا ہو اس میں وولٹرونکس کا مدر بورڈ
ہو فوٹو وولٹیج کپیسٹی آؤٹ پٹ سے 30 فیصد زیادہ
ہو پاور فیکٹر ایک یا اس کے قریب
ہو ڈوئل آؤٹ پٹ کی آپشن
انورٹر ہائبرڈ ہو جس میں دو یا چار بیٹریز لگائی جا سکیں
2. سولر پینلز کا انتخاب
سولر پینلز بھی آپ کے سسٹم کا اہم حصہ ہیں۔ مارکیٹ میں بہت سارے برانڈز موجود ہیں لیکن بنیادی طور پر پینلز دو اقسام کے ہوتے ہیں: پی ٹائپ اور این ٹائپ۔
این ٹائپ بائی فیشل پینلز جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہوتے ہیں اور بہتر پرفارمنس دیتے ہیں لیکن تھوڑے مہنگے ہوتے ہیں۔ اگر بجٹ کم ہے تو پی ٹائپ بھی ایک اچھا انتخاب ہے۔
3. سولر سسٹم کی انسٹالیشن
3 سے 5 مرلے کے گھر کے لیے عمومی طور پر 3 سے 4 کلو واٹ کا سسٹم لگایا جاتا ہے جو ایک انورٹر اے سی، فرج، ٹی وی، پنکھے اور لائٹیں چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اچھی کمپنیز کے سولر پینلز کا انتخاب کریں جیسے کہ:
۔ جنکو سولر
۔ ٹرینا سولر
۔ لانجی
۔ کینیڈین سولر
-آسٹرو
بجٹ اور سرمایہ کاری
سولر سسٹم پر انویسٹ کرتے وقت کوالٹی پر کمپرومائز نہ کریں۔ اپنے بجٹ میں 10 فیصد کا اضافہ کریں تاکہ آپ بہترین انورٹر اور پینلز لگا سکیں۔ یہ اضافی سرمایہ کاری آپ کو لمبے عرصے میں بڑی بچت دے گی۔
سولر سسٹم کے فوائد
اگر آپ بجلی کے بل سے پریشان ہیں اور اے سی چلانا بھی ضروری ہے تو فوراً اپنا سولر سسٹم لگوائیں۔ اگر پیسے کم ہیں تو قرض لے سکتے ہیں، سونے پر لون لے سکتے ہیں، یا کمیٹی ڈال سکتے ہیں۔ یہ پچیس سال تک مفت بجلی فراہم کرے گا۔ شروع میں تھوڑی مشکل ہوگی لیکن پھر زندگی آسان ہو جائے گی۔
یہ قدم آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائے گا اور آپ کی مالی مشکلات کو حل کرے گا۔ تو آئیں، اپنا بجلی گھر (سولر سسٹم) لگوائیں اور بجلی کے بل کی فکر سے آزاد ہو جائیں۔


