رشتہ کب ختم کرنا چاہیے؟
شادی کا رشتہ بہت ہی مقدس ہے اور قدرت نے مرد اور عورت کا یہ رشتہ سکون کے لیے بنایا ہے۔ آج ہم اس موضوع پہ بات کریں گے کہ شادی، نکاح یا منگنی وغیرہ کب ختم کرنا چاہیے۔
وقت: ایک رشتہ اس وقت تک بے جان رہتا ہے جب تک کہ اس کو وقت نہ دیا اور یہ اس طرح نہیں کہ آپ شروع میں وقت دیں اور بعد میں آپ کے پاس وقت ہی نہ ہو، یقین کریں کہ یہ کائنات کا سب سے بڑا جھوٹ ہے جب کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ مصروف ہے وہ دراصل یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ آپ کے لیے مصروف ہیں اور آپ کے لیے اس کے پاس وقت نہیں ہے کیونکہ موجود دور میں چند سیکنڈز ہی لگتے ہیں کسی کو جواب دینے میں لہذا اس طرح کے لوگ جو یہ بہانے کریں انہیں اپنی زندگی میں نہ رہنے دیں۔
توجہ: ہم اس چیز کو توجہ دیتے ہیں جو ہمارے لیے اہم ہوتی ہے لیکن جب کوئی چیز ہمارے لیے اہم ہی نہیں تو ہم نہ ہی اسے وقت دے سکتے ہیں نہ توجہ تو اس طرح کی چیزیں جب آپ نوٹ کریں کہ آپ کے رشتے میں ہیں تو آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ آپ غلط جگہ ہیں۔
ضد: جب آپ کو لگے کہ کوئی آپ سے بلا وجہ وہ بات جو آپ کو پسند نہ ہو وہ کچھ بھی ہو سکتی ہے۔ اس پہ بضد ہو کہ یہ ایسے نہیں ایسے ہونا چاہیے تو آپ کو اس چیز کو سمجھنا چاہیے کہ آپ کو یہاں نہیں رکنا چاہیے کیونکہ رشتہ تب زیادہ چلتا ہے جب ہم دوسرے کو سمجھتے ہیں۔ جب کوئی آپ کے نظریہ کو نہیں سمجھ رہا تو وہ آپ کے ساتھ زندگی کیسے گزارے گا۔
فوقیت: یہ بات کچھ لوگوں کے لیے عجیب ہو سکتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے ہم کوشش سے یا پھر کسی کو فورس کر کے اس کی زندگی میں اول نمبر پہ اہمیت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔ یہ اس پر منحصر کرتا ہے کہ وہ آپ کو اپنی زندگی میں اہمیت دینا چاہتے ہیں یا نہیں کیونکہ جس کے لیے آپ اہم ہیں وہ 500 بندے چھوڑ کے سائیڈ پہ جا کے آپ کی کال ریسیو کرے گا۔ خواہ بات بالکل بھی اہم نہ ہو اور اس کو یہ معلوم بھی ہو آپ چاہے اس کے دوست ہوں یا محض جاننے والے اگر آپ اس کے لیے اہم ہیں تو ہر حالت میں وہ آپ کو ہر چیز پہ فوقیت دے گا لیکن اگر آپ اہم نہیں ہیں تو فون ہاتھ میں ہوتا ہے تو بھی لوگ مصروف ہوتے ہیں۔
دنیا میں اچھے انسانوں کی کمی نہیں ہے اپنی انرجی اور جذبات کسی ایسے انسان کے لیے ضائع نہ کریں جو ان کا حقدار نہیں ہے۔ کیونکہ یہ آپ پہ فرض نہیں ہے کہ آپ کسی کے عجیب و غریب رویے کو برداشت کریں اور ہر وقت ایسے انسان کے بارے میں اچھا سوچیں جو کہ اچھائی کے لائق نہیں ہے۔ آپ بات کر کے دیکھیں زیادہ سے زیادہ 5 چانس دے دیں لیکن یہ چیزیں ختم کبھی نہیں ہوں گی کیونکہ جب کسی کو آپ کی قدر ہی نہیں معلوم تو وہ آپ کی قدر کر کیسے سکتے ہیں اس لیے ایسے لوگوں سے جان چھڑائیں اور ان لوگوں میں رہیں جو آپ کی اہمیت جانتے ہوں۔
یہ چند مختصر چیزیں ہیں جن پہ کبھی کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے اور اگر یہ بار بار ہوں تو آپ کو وہ رشتہ ختم کر دینا چاہیے۔

