ہیروں سے بھرا سٹار ”لوسی“


ہیروں والی۔ لوسی۔ تو دور کہیں خلاؤں میں گم ہو گئی ہے۔
”Lucy In The Sky With Diamonds,“

لکھنے والوں نے تو یہ نظم لکھ دی اور گانے والے بینڈ نے گا کر سنا دیا۔ مگر سائنس دانوں نے اس نظم کو یوں خراج تحسین پیش کیا کہ ہیروں سے بھرے ہوئے ایک سورج کا نام۔ لوسی۔ رکھ دیا۔ مطلب وہ جو ہیروں والی۔ لوسی۔ گم ہو گئی تھی، یہ رہی وہ۔ لوسی۔

لوسی سورج کا اصل نام
”BPM 37093.“
یا
aka V886
ہے اور یہ ایک مردہ سورج ہے۔ یعنی جل جل کے اب بجھ چکا ہے۔

چونکہ اس کے مرکز میں کاربن تھا اس لیے یہ کاربن لاکھوں کروڑوں سال پریشر میں رہ رہ کر اس کے اندر ہیرے کا بہت بڑا ذخیرہ بن گیا ہے۔

گو یہ سورج بجھ چکا ہے مگر اس کا مرکز اب بھی 2760 درجے سینٹی گریڈ۔ تک گرم ہے۔ جبکہ ہمارے سورج کا مرکزہ ڈیڑھ کروڑ درجے سینٹی گریڈ ہے۔

سورج یا سٹارز بجھ جانے کے بعد بمشکل دیکھے جا سکتے ہیں۔ سائنسدانوں نے ایک خاص ٹیکنیک سے اسے دریافت کیا ہے۔ اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یہ تو ہیروں سے بھرا پڑا ہے۔

یہ سورج کتنا بڑا ہے؟
یہ سورج ہماری زمین سے چھوٹا اور ہمارے چاند سے بڑا ہے۔
اس میں ہیروں کا کل کتنا ذخیرہ ہے؟ اس میں موجود ہیروں کا وزن دس بلین ٹریلین ٹریلین قیراط ہے۔ یعنی اس میں اتنا ہیرا ہے کہ اگر اسے زمین پر لا کر ہر بندے کو بانٹا جائے تو آٹھ ارب کی مکمل آبادی میں ہر انسان کو پندرہ ارب من وزن کے برابر ہیرے ملیں گے۔ یہ اتنے ہوں گے کہ دنیا کا ہر بندہ ان ہیروں کی کٹائی کرا کے، ان کی اینٹیں بنا کے اپنے اپنے ہیرے کے بنگلے بنا سکے گا۔

تو کیا ہم ان ہیروں کو زمین پر لا سکتے ہیں؟

نہیں ابھی تک تو اس کا امکان نہیں کیونکہ یہ سٹار ہم سے پچاس نوری سال دور ہے اور ساٹھ ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ سپیڈ والا راکٹ ایک نوری سال یا ایک لائٹ ائر کا فاصلہ بیس ہزار سال میں طے کرتا ہے۔ اس حساب سے ہمیں پچاس نوری سال طے کرنے میں دس لاکھ سال لگ جائیں گے اور ہیرے اٹھا کر واپس آنے میں مزید دس لاکھ سال لگ جائیں گے۔ اس وقت تک ٹیکنالوجی چینج ہو چکی ہوگی اور بیس لاکھ سال پرانی ٹیکنالوجی والے راکٹ کو بحفاظت لینڈ کرانا مشکل ہو جائے گا۔

اور پھر یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آخر ایک راکٹ کتنا ایندھن جلا کر ایک چکر میں کتنا ہیرا
لا سکے گا۔
فائدہ ہو گا یا نقصان۔
اور اب ہم نظم
ہیروں والی۔ لوسی۔ تو دور کہیں خلاؤں میں گم ہو گئی ہے۔
”Lucy In The Sky With Diamonds,“
کا مطالعہ کرتے ہیں۔
پہلے اس کا مفہوم۔

آپ تصور کریں کہ آپ دریا میں ایک کشتی پر بیٹھے ہیں۔ آس پاس خوبصورت منظر ہے۔ اچانک کوئی آپ کو بلاتا ہے آپ پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو وہ کوئی سنہری آنکھوں والی لڑکی ہوتی ہے۔

اور پھر اچانک گم ہو جاتی۔
لگتا ہے یہ کہیں خلاؤں میں گم ہو گئی ہے۔
Kaleidoscope eyes
والی لڑکی۔ یعنی رنگین آنکھوں والی۔
چلو اس لڑکی کو تلاش کرتے ہیں۔

آپ چل پڑتے ہیں آگے ایک پل کا منظر ہے۔ جہاں گھوڑے کھڑے ہیں اور لوگ مارشل میلو کھانے میں مصروف ہیں۔ قریب ہی اخبار بیچنے والوں کی تیز رفتار ٹیکسیاں کھڑی ہیں ان میں سے آپ کسی پر بیٹھتے ہیں۔ بادلوں کی طرف آپ کا رخ ہے اور

یہ جا اور وہ جا۔

پھر آپ تصور کرتے ہیں کہ آپ اسٹیشن پر کسی ٹرین میں بیٹھے ہیں۔ آس پاس شیشوں کی ٹائی والے قلی گھوم پھر رہے ہیں کہ اچانک وہی سنہری آنکھوں والی لڑکی آپ کو نظر آتی ہے پھر اچانک دور خلاؤں میں کہیں گم ہو جاتی ہے۔
پوری نظم یوں ہے۔

”LUCY IN THE SKY WITH DIAMONDS“
Picture yourself in a boat on a river
With tangerine trees and marmalade skies
Somebody calls you, you answer quite slowly
A girl with kaleidoscope eyes
Cellophane flowers of yellow and green
Towering over your head
Look for the girl with the sun in her eyes
And she ’s gone
Lucy in the sky with diamonds
Lucy in the sky with diamonds
Lucy in the sky with diamonds
Ah
Follow her down to a bridge by a fountain
Where rocking horse people eat marshmallow pies
Everyone smiles as you drift past the flowers
That grow so incredibly high
Newspaper taxis appear on the shore
Waiting to take you away
Climb in the back with your head in the clouds
And you ’re gone
Lucy in the sky with diamonds
Lucy in the sky with diamonds
Lucy in the sky with diamonds
Ah
Picture yourself on a train in a station
With plasticine porters with looking glass ties
Suddenly someone is there at the turnstile
The girl with the kaleidoscope eyes
Lucy in the sky with diamonds
Lucy in the sky with diamonds
Lucy in the sky with diamonds
Ah
Lucy in the sky with diamonds
Lucy in the sky with diamonds
Lucy in the sky with diamonds
Ah
Lucy in the sky with diamonds
Lucy in the sky with diamonds
Lucy in the sky with diamonds۔

Facebook Comments HS