بھارتی فوج کی جانب سے صبح سے ہی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فوج نے ایل او سی پر عباس پور کے نواحی گاؤں میں سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔