خورشید شاہ نے اپنے دور حکومت کے ہی سفیر حسین حقانی کو غدار قرار دے دیا


امریکی اخبار میں پاکستان مخالف مضمون لکھنے پر پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی پر پیپلزپارٹی کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے جب کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حسین حقانی پر تنقید کرنا بھی ان کی اہمیت بڑھانا ہے اور ایسے لوگ جو اس مٹی میں پیدا ہوں اور وہاں جاکر غداری کریں انہیں زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔

خورشید شاہ نے حسین حقانی کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کے سامنے اپنی دکانداری چکمارہے ہیں جب کہ ان کی انہی حرکتوں کی وجہ سے انہیں سفارت سے ہٹایا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے اخباری مضمون میں کوئی نئی بات نہیں کہی۔

واضح رہے کہ حسین حقانی نے امریکی اخبار میں لکھے اپنے آرٹیکل میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سی آئی اے اہلکاروں کی پاکستان میں تعیناتی کے لیے سویلین حکومت سے بات چیت کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).