سائبر کرائم بل سے ڈرایا جا رہا ہے شریف خاندان کی بادشاہت قائم کرنے کی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے: عمران خان


اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ سائبر کرائم بل کے ذریعے مسلم لیگ ن بادشاہت قائم کر رہی ہے، سائبر کرائم بل پر مخالفین کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف بھی مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور دھرنے کے دوران بھی انسداد دہشت گردی قانون سے ڈرانے کی کوششیں کی گئیں۔ کسی خوف کا شکار ہونگے اور نہ ہی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونگے۔ جمہوریت کو نقصان پہنچانے اور شریف خاندان کی بادشاہت قائم کرنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیں گے اور حکومت کی کسی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ مخالف سیاسی جماعتوں کو قانون کے غلط استعمال کے ذریعے ڈرا دھمکا کر نواز شریف کی بادشاہت قائم کرنے کی مسلم لیگ ن کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف آزاد میڈیا، متحرک سول سوسائٹی اور عوام کیے بنیادی آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے کھڑی رہے گی۔ مسلم لیگ ن کی بادشاہت قائم کرنے کی خواہش کی کڑے الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، سائبر کرائم بل دکھا کر مجھے خوفزدہ کرنے کے خواب دیکھے جا رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).