لاہورائرپورٹ پرغیرملکی ائیرلائن کے مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ


افریقی ملک ایتھوپیا کی فضائی کمپنی ایتھوپئین ایئرلائن کی پروازادیس ابابا سے بیجنگ جارہی تھی کہ دوران پرواز اس میں سوار دو مسافروں کے درمیان جھگڑاہوگیا، جھگڑے کے باعث دونوں کو خاصی چوٹیں آئیں لیکن ایک مسافر کی حالت زیادہ تشویشناک تھی ، جس کے باعث طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاے کے کپتان کی جانب سے تفصیلات سے آگاہ کئے جانے کے بعد رن وے کے قریب ہی ایک ایمبولینس بھی پہنچا دی گئی تھی جس کی مدد سے زخمی مسافر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے جب کہ طیارہ دوبارہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).