برج الخلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا


دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ’’برج الخلیفہ‘‘ کو یوم پاکستان کے موقع پر سبز ہلالی پرچم کے رنگوں کی روشنی سے منور کردیا گیا، عمارت کے درمیان میں پاکستانی پرچم میں موجود چاند ستارہ بھی بنا نظر آرہا تھا جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

اس موقع پر دبئی میں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگے دیکھنے کے لیے موجود تھی، عمارت کو جونہی سبز ہلالی پرچم اور چاند ستارے کے رنگ چڑھے تو شاندار لائٹنگ دیکھ کر پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).