طیبہ تشدد کیس سیشن کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل


طیبہ تشدد کیس ماتحت عدالت میں منتقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے کی۔ سول سوسائٹی کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ کیس کو ٹرائل کورٹ منتقل کیا جائے کیونکہ ہائی کورٹ میں ملزم جج صاحب کے ساتھی کیس کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں کر سکیں گے لیکن عدالت نے سول سوسائٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا ٹرائل اسلام آباد ہائی کورٹ ہی کرے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا تاہم سول سوسائٹی کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ یہ کیس عدالت عظمیٰ کے دائرہ کار میں ہی نہیں آتا لہذا اسے ہائی کورٹ یا کسی دوسرے صوبے منتقل کر دیا جائے جس پر سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس کیس کا فیصلہ خود کریں کہ کیس کسے منتقل کیا جانا چاہیئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).