یونان سے ملک بدر کئے گئے 17 پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچادیا گیا


لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پریونان سے ڈی پورٹ ہو کرآنے والے 17 مسافروں کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرلیا، گرفتار کیے گئے 17 مسافر غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے بیرون ملک گئے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں کے خلاف  مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہر سال ہزاروں لوگ انسانی اسمگلرز کو لاکھوں روپے دے کر بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ان میں سے سیکڑوں کو واپس بھجوادیا جاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).