تعلیم ہر بچے کا حق: پاکستان کا اہم مسئلہ


تعلیم بچے کا بنیادی حق ہے۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں لاکھوں کروڑوں بچے اس بنیادی حق سے محروم ہیں۔ ان بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے کیونکہ یہ پڑھنے کی عمر میں سکول جا کے پڑھنے کے بجائے محنت مزدوری کر رہے ہیں۔

غربت بھی پاکستان کے بڑے مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ غریب خاندانوں کے پاس گزر بسر کرنے کے لیے پیسے ہوتے نہیں ہیں تو وہ کیسے بچوں کو پڑھنے بھیجیں گے بجائے اس کے کہ وہ اس کو مزدوری پر لگائیں تاکہ اس کی آمدنی سے گھر کے اخراجات کو پورا کریں۔ جن کے پاس کھانے پینے کے لیے گھر میں کچھ نہیں ہے وہ کیسے بھوکے رہ کر بچے کو پڑھنے بھیجیں گے۔ جب گھر اور پیٹ خالی ہو تو دوسری کسی اور ضروری چیز پر سوچ نہیں جاتی۔

جب والدین کو ہی معلوم نہیں ہو کہ تعلیم کی کیا اہمیت ہے تو وہ کیوں ہی بچوں کو پڑھائیں گے۔ وہ تو پڑھنے کے بجائے بچے کو محنت مزدوری پر بھیجنے کو بہتر جانیں گے۔ شہروں میں زیادہ مہنگی تعلیم اور دیہات میں اسکولز کی کمی بچوں کا تعلیم سے محروم ہونے ایک وجہ ہے۔ بہت سے خاندان اتنی مالی استطاعت نہیں رکھتے کہ فیس دے سکیں یا کتابیں ہی خرید سکیں۔ بہت سے علاقوں میں لڑکی کو تعلیم حاصل کرنے سے روکا جاتا ہے اور اُس کا تعلیم حاصل کرنا بُرا جانا جاتا ہے ان کے رسم و رواج کے مطابق۔ جبکہ ایک لڑکی کا تعلیم حاصل کرنا دراصل ایک نسل کا تعلیم حاصل کرنے جیسا ہوتا ہے۔ تعلیم کا بجٹ کم ہونے اور پالیسیز کا ناقص ہونا بھی ایک اہم وجہ ہے۔ گورنمنٹ اسکولوں کی حالت بہت خراب ہے جس کی وجہ سے والدین بچوں کو سکول نہیں بھیجتے۔

اس غربت کو کم یا ختم کرنے کے لیے روزگار کے لیے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ والدین بچوں کو مزدوری پر بھیجنے کے بجائے سکول بھیجیں۔ والدین کو تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور اس کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے مختلف کیمپینز چلائی جائیں۔ غریب خاندانوں کی مالی مدد کی جائے جیسا کہ یونیفارم، کتابیں وغیرہ۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے علیحدہ سکول بنائے جائیں جہاں وہ محفوظ طریقے سے تعلیم حاصل کر سکیں اور ان کی تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت کو مختلف کیمپینز کے ذریعے اُجاگر کیا جائے۔ تعلیم کے لیے حکومتی اقدامات میں حکومت کو چاہیے کہ ہر علاقے میں سکول کھولے خاص طور پر دیہات میں اور تعلیم کا بجٹ بڑھائے، بلکہ اس کو چاہیے کہ تمام بچوں کے لیے تعلیم مفت اور لازمی کر دے اور گورمنٹ اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنائے۔

خُلاصہ یہی ہے کہ ہر بچے کو اس کا بنیادی حق ملنا چاہیے کیونکہ تعلیم کے بغیر روشن مستقبل کا تصور ممکن نہیں بلکہ خیال ہی رہ جائے گا۔ ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے ہر بچہ سکول جا سکے اور تعلیم حاصل کرے۔ یہ نہ صرف بچوں بلکہ پاکستان کے مستقبل کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔

Facebook Comments HS