شکاگو کی اطالوی لڑکی


شکاگو امریکی ریاست الی نوئس کا ایک خوبصورت اور بڑا شہر ہے، یہ شمالی امریکہ کی عظیم (سمندر نما) جھیلوں میں سے ایک ”جھیل مشیگن“ کے کنارے پر واقع ہے، یہ شہر تاریخی کاروباری، انفراسٹرکچر اور نسلی تنوع کے اعتبار سے نیویارک کے ہم پلہ ہے، بے شمار پاکستانی یہاں مختلف شعبوں میں کام کرتے نظر آتے ہیں، ہمارے شہر سے اس کا فاصلہ (سڑک و سڑک) تقریباً پانچ گھنٹے ہے، ہمارے لیے شکاگو میں سب سے بڑی اٹریکشن یہاں موجود بے شمار پاکستانی ریسٹورنٹس ہیں جو زیادہ تر یہاں کی مشہور سڑک دیوان ایوینیو پر واقع ہیں۔

ایک دفعہ ایک دوست کو شکاگو جانا پڑا تو وہ ہمارے پیچھے پڑ گیا کہ میں اکیلا نہیں جانا چاہتا آپ سب دوست میرے ساتھ چلیں، وہ التجائیہ آفر کر رہا تھا کہ وہ ہمیں خوب کھانے کھلائے گا، ویک اینڈ تھا اس لیے ہم اس کے ساتھ جانے کو تیار ہو گئے۔

شکاگو میں واقع ”نیوی پئیر“ جھیل کے کنارے ایک ایسا مقام ہے جہاں دنیا بھر کے سیاح نظر آتے ہیں، اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کراچی میں کلفٹن بیچ، کھانے کے بعد ہم وقت گزاری کے لیے وہاں چلے گئے، ہم نے سوچا کہ اب یہاں آئے ہیں تو کیوں نہ ”فیرس ویل“ پر سواری کی جائے، اب کچھ تو کرنا ہے وقت گزاری کے لیے، اس سے بہتر ایکٹیوٹی اور کیا ہو سکتی تھی۔

ہفتے کا دن تھا اس لیے سیاحوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی، فیرس ویل کی سواری کے لیے لگی ایک لمبی لائن کا حصہ بن گئے، رش کی وجہ سے یہ لائن دو حصوں میں بٹی ہوئی تھی، کچھ ہی لمحوں میں اندازہ ہوا کہ فیرس ویل کی سواری سے بہتر یہاں لائن میں کھڑا ہونا ہے، بے شمار رنگ برنگے چہرے، خوبصورت، انتہائی خوبصورت، قبول صورت، قدرے قبول صورت چہرے لیکن انتہائی خوبصورت لباس اور لباس میں سے ابلتی خوبصورتی، اوپر سے گرمیوں کا موسم، گرمیوں میں لباس بس یوں سمجھیں کہ غریب کی آس۔

ایک ایسا ہی انتہائی خوبصورت چہرہ لائن میں میرے ساتھ ساتھ چل رہا تھا، کئی ایک بار نظریں چار ہوئیں، واجبی مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا، ایک دفعہ اس کا کندھا میرے بازو کو چھوا تو اس نے انتہائی معذرت خواہانہ انداز میں سوری کہا، اور میں نے انتہائی مہزبانہ انداز میں you sre fine کہا، درمیانہ قد، خوبصورت سجی بڑی بڑی آنکھیں، گھنگریالے سیاہ بال، سن باتھ سے متاثر سفیدی مائل گندمی رنگت، کالے رنگ کا اپر اور شارٹ نکر میں ملبوس یہ اطالوی نسل کی لڑکی بیانکا تھی، بالآخر میں نے بات کا آغاز کیا۔

Me: First time in chicago?
She: Noooo…i live here …
Me: Oooh …chicagoen..
اس نے مصنوعی سا قہقہہ لگایا۔
She : where are you from?
Me: Cincinnati, have you ever been to there?

She: ooh ..no ..i heard a lot …but i never been to there …too busy life in chicago, i told my husband that we should explore more, at least whatever we can, thats why we always go somewhere on weekends.

Me: where is your husband?
She : getting ice cream:

Me: Oh great… you should try stuff out of chicago …some quite country life experiences… you know?

She : Oh yes …i really want to… life is so mechanical in big cities.

ابھی ہم یہ باتیں کر ہی رہے تھے کہ پیچھے سے ایک لمبی چوڑی، گردن پر ٹیٹوز لیے لڑکی نے ہمیں جوائن کیا، جینز، ٹی شرٹ اور پی کیپ، دونوں کانوں میں تقریباً چھ چھ چھید، جن میں چھوٹی چھوٹی بالیاں، دونوں ہاتھوں میں ایک ایک آئس کریم کپ، بیانکا گرم جوشی سے بولی ان سے ملیے، یہ ہیں میری شوہر لوسیہ۔

او تینوں لوے جیزس کرائسٹ، ۔
کھسماں کھانیاں

Facebook Comments HS