ویزوں کے اجرا پر حسین حقانی کا بیان ریاستی اداروں کے مؤقف کی تائید ہے، آئی ایس پی آر


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے مضمون پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ویزوں کے اجرا کے معاملے پر حسین حقانی کا بیان پاکستانی ریاستی اداروں کے مؤقف کی تائید کرتا ہے اور ویزوں کے اجرا میں حسین حقانی کے کردار کے حوالے سے تحفظات کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Maj Gen Asif Ghafoor
✔@OfficialDGISPR
Views of Hussain Haqqani pub in a mainstream US newspaper esp his account on issue of visas vindicate stance of Pak’s state institutions.1/2

6:32 PM – 29 Mar 2017

اس خبر کو بھی پڑھیں: ایبٹ آباد آپریشن کرنے والے ویزا لے کر نہیں آئے تھے،یوسف رضا گیلانی

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں امریکا میں پاکستان کے  سفیر حسین حقانی نے واشنگٹن پوسٹ میں اپنے آرٹیکل میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سی آئی اے اہلکاروں کی پاکستان میں تعیناتی کے لیے اس وقت کی سویلین حکومت سے بات چیت کی اور حکومتی رضامندی سے سی آئی اے نے پاکستان میں کارروائیاں کیں۔

Maj Gen Asif Ghafoor
✔@OfficialDGISPR
The veracity of concerns about his role in the entire issue also stands confirmed.

6:32 PM – 29 Mar 2017


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).