رئیل اسٹیٹ میں نقصان نہیں، موقع ہوتا ہے۔ بائنگ ٹائم یا سیلنگ ٹائم


 

یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کبھی نیچے چلی جاتی ہے یا اس میں نقصان ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ رئیل اسٹیٹ کبھی زوال پذیر نہیں ہوتی، بلکہ یا تو یہ خریدنے کا وقت ہوتا ہے یا فروخت کرنے کا۔ جو لوگ اس حقیقت کو سمجھتے ہیں، وہ مارکیٹ میں ہمیشہ فائدے میں رہتے ہیں۔ سرمایہ کاری کے شعبے میں ایک بنیادی اصول یہ ہے کہ ”مندی میں خریدیں اور تیزی میں بیچیں“ اور یہی اصول رئیل اسٹیٹ میں بھی لاگو ہوتا ہے۔

رئیل اسٹیٹ: قیمتیں ہمیشہ بڑھتی ہیں، مگر فیصلہ کب کرنا ہے یہ ایک آرٹ ہے جو کہ ایک وقت کے بعد تجربہ سے آتا ہے؟

رئیل اسٹیٹ کا شعبہ ان چند سرمایہ کاری کے مواقع میں شامل ہے جو وقت کے ساتھ ہمیشہ ترقی کرتے ہیں۔ تاہم، اصل چیلنج یہ نہیں کہ پراپرٹی خریدنی ہے یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ صحیح وقت پر خریدنا اور بیچنا کیسے یقینی بنایا جائے؟ اس فیصلے میں سب سے اہم عنصر ہولڈنگ پاور ہوتا ہے، یعنی آپ اپنی سرمایہ کاری کو کب تک سنبھال سکتے ہیں۔

اگر کوئی شخص شارٹ ٹرم میں فوری منافع کی نیت سے پراپرٹی خریدے، لیکن اس نے لانگ ٹرم ویلیو بڑھنے والی پراپرٹی کا انتخاب کر لیا، تو جب اسے بیچنے کی ضرورت پیش آئے گی، وہ ممکنہ طور پر نقصان اٹھائے گا۔ دوسری طرف، اگر کسی نے لانگ ٹرم کے لیے سرمایہ کاری کی تھی، مگر اچانک کسی مالی ضرورت کے تحت پراپرٹی فروخت کرنا پڑ گئی، تو اس صورت میں بھی اصل مسئلہ پراپرٹی کا نہیں بلکہ غلط سلیکشن کا ہو گا۔

رئیل اسٹیٹ میں سب سے بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ لوگ مارکیٹ کو ڈاؤن یا اپ سمجھ کر فیصلے کرتے ہیں، حالانکہ رئیل اسٹیٹ کبھی ڈاؤن نہیں ہوتی، بلکہ یہ یا تو بائنگ ٹائم ہوتا ہے یا سیلنگ ٹائم۔ جب مارکیٹ میں جمود یا کمی ہو، تو یہ خریدنے کا بہترین وقت ہوتا ہے، کیونکہ پراپرٹیز کم قیمت پر ملتی ہیں اور جب مارکیٹ میں تیزی ہو، تو سیلنگ ٹائم ہوتا ہے، یعنی یہی وقت ہوتا ہے زیادہ منافع لینے کا۔

سمجھداری سے فیصلہ کریں، غلط انتخاب سے بچیں

اگر آپ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، تو سب سے پہلے اپنی ضرورت اور ہولڈنگ پاور کا اندازہ لگائیں۔ اگر آپ کا سرمایہ لانگ ٹرم کے لیے ہے، تو ایسی پراپرٹی منتخب کریں جو آنے والے سالوں میں قدر میں اضافہ کرے۔ اور اگر آپ کو جلدی منافع درکار ہے، تو کسی ایسی پراپرٹی میں سرمایہ کاری کریں جہاں ڈویلپمنٹ، ڈیمانڈ اور ری سیل ویلیو زیادہ ہو۔

رئیل اسٹیٹ میں کامیابی صرف پراپرٹی خریدنے میں نہیں، بلکہ صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لینے میں ہے۔

زمین اور پراپرٹی ایک محدود اثاثہ ہے، جس کی طلب ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ آبادی میں اضافے اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت رئیل اسٹیٹ کی قیمتیں وقت کے ساتھ ہمیشہ بڑھتی ہیں۔ لیکن سرمایہ کاروں اور عام خریداروں کے لیے اہم بات یہ ہے کہ وہ یہ پہچان سکیں کہ فی الحال مارکیٹ میں بائنگ ٹائم ہے یا سیلنگ ٹائم؟

جب مارکیٹ میں کم سرگرمی ہو، لوگ فروخت میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہوں اور قیمتیں مستحکم یا کمزور محسوس ہو رہی ہوں، تو یہ خریدنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔

نئی ہاؤسنگ اسکیموں کے لانچ کے وقت جب معیشت میں بے یقینی ہو اور لوگ جلد فروخت کر رہے ہوں جب پراپرٹی کی قیمتیں عارضی وجوہات کی بنا پر نیچے آئی ہوں جب مارکیٹ میں تیزی ہو، خریداروں کی تعداد زیادہ ہو اور قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہوں، تو یہ فروخت کرنے کا بہترین وقت ہوتا ہے۔

جب کسی علاقے میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے لگیں۔ جب مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحانات بڑھنے لگیں۔ جب لوگوں میں پراپرٹی خریدنے کا جوش و خروش نظر آ رہا ہو۔ سرمایہ کاری کا یہ اصول اسٹاک مارکیٹ، سونا اور دیگر سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

جب مارکیٹ میں خوف ہوتا ہے، تو لوگ اپنی پراپرٹی کم قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ایسے وقت میں سرمایہ کار کم قیمت پر خریداری کر کے لمبے عرصے میں زبردست منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

جب قیمتیں عروج پر ہوں اور خریداری کا رجحان زیادہ ہو، تو یہ بہترین وقت ہوتا ہے کہ آپ اپنی جائیداد فروخت کر کے اپنی سرمایہ کاری کو حقیقت میں تبدیل کریں اور اگلی مندی کے وقت دوبارہ سرمایہ کاری کریں۔

اگر کسی نے 2018 میں لاہور میں فی مرلہ پلاٹ 30 لاکھ میں خریدا تھا اور 2023 میں اس کی قیمت 1 کروڑ ہو چکی تھی، تو یہ سیلنگ ٹائم تھا۔ لیکن اگر 2024 میں مارکیٹ کچھ وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر نیچے گئی اور وہی پلاٹ 90 لاکھ میں مل رہا تھا، تو یہ دوبارہ بائنگ ٹائم ہو گا۔

پاکستان میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ ہر بحران کے بعد قیمتیں بڑھتی ہیں۔ 2008 کا مالی بحران ہو، 2020 کا کورونا بحران ہو، یا 2023۔ 24 میں معاشی دباؤ۔ ان تمام ادوار میں پراپرٹی مارکیٹ میں کچھ دیر کے لیے جمود آ سکتا ہے، لیکن جو لوگ صبر کے ساتھ خریداری کرتے ہیں، وہی زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔

2008 میں اسلام آباد، لاہور، کراچی میں پراپرٹی کے نرخ کم تھے، لیکن 2013 تک قیمتیں دگنی ہو چکی تھیں۔

2020 میں کورونا کے دوران لوگ گھبرا کر فروخت کر رہے تھے، لیکن 2022۔ 23 میں ان ہی پراپرٹیز کی قیمتیں دوگنا ہو چکی تھیں۔

2024 میں بھی مارکیٹ میں عارضی سست روی دیکھنے میں آ رہی ہے، جو آنے والے سالوں میں سرمایہ کاروں کے لیے زبردست مواقع فراہم کر سکتی ہے۔

✔ اگر آپ خریدار ہیں : مارکیٹ کے بائنگ ٹائم کو پہچانیں، جب قیمتیں کم ہوں اور سرمایہ کار فروخت کر رہے ہوں۔

✔ اگر آپ بیچنے والے ہیں : انتظار کریں کہ مارکیٹ میں تیزی آئے، تبھی فروخت کریں تاکہ آپ زیادہ منافع حاصل کر سکیں۔

✔ اگر آپ سرمایہ کار ہیں : لمبے وقت کے لیے سرمایہ کاری کریں، مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ سے نہ گھبرائیں اور اپنے منافع لینے کے وقت کو صحیح طریقے سے منتخب کریں۔

رئیل اسٹیٹ کبھی زوال پذیر نہیں ہوتی، بلکہ یہ ایک سائیکل کے تحت چلتی ہے۔ اگر آپ مارکیٹ کو سمجھتے ہیں اور صحیح وقت پر خرید و فروخت کرتے ہیں، تو آپ کے لیے ہمیشہ منافع کے مواقع موجود ہوتے ہیں۔ سمجھدار سرمایہ کار وہی ہوتا ہے جو مارکیٹ کی نبض پر ہاتھ رکھے اور جذبات کے بجائے سمارٹ اسٹریٹیجی کے تحت فیصلے کرے۔

یاد رکھیں : جو لوگ مارکیٹ میں ”ڈاؤن فال“ دیکھ کر گھبرا جاتے ہیں، وہی سب سے زیادہ نقصان اٹھاتے ہیں۔ لیکن جو لوگ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو سمجھ کر درست فیصلے کرتے ہیں، وہ ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں۔

Facebook Comments HS