سپریم کورٹ کی رواں ہفتے کی کاز لسٹ میں پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں
سپریم کورٹ کی رواں ہفتے کے لئے ریگولر کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس میں پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں، سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنانے سے پہلے ضمنی کاز لسٹ جاری کی جائے گی اور عدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے سے قبل فریقین کو نوٹسزبھی جاری کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ 23 مارچ کو محفوظ کیا تھا جس کے بعد سے مختلف حلقوں کی جانب سے فیصلے کی تاریخ سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔


