پاک چین دوستی امریکہ اور انڈیا
امریکی صدر ٹرمپ کی حالیہ پاک انڈیا بات چیت پر لکھی گئی تحریر جس میں ٹرمپ انڈیا اور پاکستان کو دو طرفہ معاملات پر بات چیت کے لیے امریکہ طلب کر رہا ہے
چین کی تاریخ کا گہرائی سے مطالعہ کریں تو معلوم ہو گا کہ چینی قوم کی ترقی کا راز ان کی دیگر ممالک میں عدم مداخلت ہے قبل از مسیح میں ایک جنگجو دانشور سن زو کے نام سے چین میں موجود سات کی تعداد میں آپس میں لڑنے والی ریاستوں کو ایک چین میں متحد کرنے میں کامیاب ہوا سن زو نے سٹریٹیجک معاملات پر ایک کتاب لکھی جس کا نام آرٹ آف وار ہے اس میں اس نے جنگ کے اصول بتائے مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ قبل از مسیح میں لکھی گئی اس کتاب کے اصول موجودہ چین اب اپنے بزنس پر لاگو کر چکا ہے چین کے انقلاب کے بعد چین نے نہ صرف اپنے قدیم ورثہ کی حفاظت کی ہے بلکہ کمیونزم کے قریب ہونے کے باوجود حقیقی سوشل ازم کو ملک میں لاگو کیا ہے ون بینک ون روڈ ون بیلٹ کے تحت اس نے دنیا کے بیشتر پسے ہوئے نیو امپیریل ازم کے شکار ملکوں پر نادیدہ انداز میں کام کیا ہے حتیٰ کہ اس نے شدید مذہبی جنونی طالبان کو بھی اپنا بزنس پارٹنر بنا لیا ہے ڈیپ سیک لانچ کر کے اس نے امریکہ کی ان کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے جن تک امریکہ اس کو رسائی نہی دے رہا تھا الگوردم کے اصول کو اس نے ڈیپ سیک میں اپنایا ہے اور ٹرمپ کو حیرت کے سمندر میں غرق کر دیا ہے
یہ بات نو زائدہ امریکہ جو دو عالمی جنگوں کے بعد ایک سپر پاور کے طور پر ابھرا روس کے ٹوٹنے کے بعد طاقت کے نشہ میں چور امریکہ نے بے شمار غلطیاں کیں کو اب سمجھ آئی ہے کہ دھونس دھاندلی طاقت کا بے جا استعمال ہر جگہ بے جا مداخلت طاقت ور ترین ریاست کو کمزور اور نڈھال کر دیتا ہے اب وہ ہاتھ پاوٴں مار رہا ہے لیکن تاریخ یہی بتاتی ہے کہ
ہر عروج را زوال است
یہ ایک مسلمہ اصول ہے جب آپ جوان طاقتور ہوتے ہیں اور اپنی قوت کو غلط کاموں پر لگاتے ہیں تو بڑھاپا خجالت میں بسر ہوتا ہے امریکہ کی یہی مثال ہے
دوسری طرف ٹھنڈے دماغ جوانی کی طاقت سے بھر پور چینی ہیں جنہوں نے کبھی اپنی طاقت کا غلط استعمال نہی کیا ان کا بڑھاپا بھی شاندار ہو گا
مسٹر امریکہ اب جو گیم کرتا ہے کرتا رہے بوڑھا پہلوان ہے نوجوان چینی پہلوان کے پاس طاقت بھی ہے اور داوٴ پیچ کی مہارت بھی جیت چین کا مقدر ہے پاکستان کی بقا چین کے ساتھ اٹوٹ وابستگی میں ہے جب تک ہم کوئی ایسی بھیانک غلطی نہی کرتے کہ جس کی وجہ سے چینی ہندی بھائی بھائی بن جائیں
امید ہے کہ ہم محتاط چلیں گے اور چین کی دوستی کو نہیں کھوئیں گے

