پرما کی اٹھارہویں سالگِرہ پہ خطوط 19


Writing and Outlining

” You are the average of the five people
you spend the most time with ”- Jim Rohn

پرما یہ بڑی گہری بات ہے جو جم روھن نے بڑے سادہ انداز میں کی ہے۔ اس پر بہت ریسرچ ہوئی ہے اور ہو رہی ہے کہ ہم جس صحبت میں رہتے ہیں وہ ہم پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ اپنے بڑوں سے سنا کہ صحبت اچھی ہونی چاہیے۔ آج یہ پوری سائنس ہے کہ آپ کے دوست ساتھ کام کرنے والے اور وہ لوگ جن کے ساتھ ہم زندگی کا بڑا حصہ گزارتے ہیں ان کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔

جو آپ زندگی میں بننا چاہتے ہیں اس طرح کے لوگوں میں آپ کو اٹھنا بیٹھنا پڑے گا تاکہ آپ ان جیسے بن سکیں۔ ہم ایک دوسرے سے اثر قبول کرتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہمارے ارد گرد ایسے لوگ ہوں جن سے ہم مثبت اثر قبول کریں۔ دوستوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ تمہیں ایسا انسان ہونا چاہیے کہ لوگ تمہارے قریب رہنا چاہیں اور تمہاری مثبت باتوں سے متاثر ہوں۔ ہمیشہ یاد رکھنا ہم اپنے دوستوں اور صحبت سے پہچانے جاتے ہیں۔ ہم اپنے خاندان کا انتخاب خود نہیں کرتے مگر اپنے دوستوں کا انتخاب خود کرتے ہیں اس لئے وہ ہمیں بہت دانش مندی سے کرنا چاہیے۔ میں چاہوں گی کہ تم اور فرجاد دونوں ایسے انسان بنو کہ لوگ تمہاری صحبت کی خواہش کریں۔

Facebook Comments HS