وینا ملک کا پہلے نغمے میں پاک فوج کو خراج تحسین

وینا ملک کے پہلے ملی نغمے ’’اے دشمن وطن ‘‘ کی باقاعدہ افتتاحی تقریب گزشتہ روز آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد کی گئی جس میں وینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ملی نغمے کے ذریعے ملک کو کچھ دینے کی کوشش کی ہے۔
وینا نے کہا کہ مزید ملی نغمے ریلیز کروں گی، فلمی گائیکی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، ملی نغمے کی شاعری لیفٹیننٹ کرنل (ر)کاظم حسین شاہ کی ہے جب کہ کمپوزنگ عرفان سلیم مکی اور ماسٹر عمران خلیل نے کی ہے، میوزک پروڈیوسر سہیل عباس ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستان کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنا میرا مشن ہے، موسیقی اور شاعری اپنے جذبات لوگوں تک پہنچانے کا بہترین ذریعے ہیں، ملی نغمے ’’اے دشمن وطن ‘‘ میں اہمیت اور جذبے سے آگے بڑھنے کا پیغام ہے جبکہ اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل (ر)تمغہ امتیاز (ملٹری) کاظم حسین شاہ، کمانڈر آصف، ارم، دیگر موجود تھے۔

