خلع کا مقدمہ واپس نہیں لیا: وینا ملک

وینا ملک نے یہ بات آرٹس کونسل کراچی میں اپنے گائے ہوئے ملی ترانے ’’اے دشمن ِ وطن‘‘ کی تقریب اجراء میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ اس موقع پر ملی ترانے کے نغمہ نگار لیفٹیننٹ کرنل (ر) کاظم حسین شاہ بھی موجود تھے۔
اپنی گائیکی کے حوالے سے وینا ملک نے کہا کہ یہ میرا وطن ہے۔ یہاں سے مجھے بہت محبت، شہرت اور کامیابی ملی ہے۔ اس وقت جو حالات ہیں ان میں اپنے وطن کی خدمت کے جذبے کے تحت ملی نغمے گانا شروع کئے، اس مٹی کا جو قرض ہے، وہ ادا کرنے کے لئے مزید ملی نغمے گائوں گی۔
اس نغمے کے شاعر لیفٹیننٹ کرنل (ر) کاظم حسین شاہ نے کہا کہ وہ باقاعدہ شاعری نہیں کرتے لیکن وینا ملک کے جذبہ حب الوطنی کی نذر یہ نغمہ تخلیق کیا اور آئندہ بھی جب انہیں ضرورت ہوگی قومی ترانہ تحریر کروں گا۔ تقریب سے کمانڈر آصف اور ارم مسعود نے بھی خطاب کیا۔

