ٹرمپ پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کریں تاکہ ان کی تکلیف سمجھ سکیں، ملالہ یوسف زئی


کینیڈین ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ٹرمپ کی جانب سے مسلم اکثریتی ممالک پر سفری پابندیوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کرلیں تو ایسا کوئی حکم نامہ جاری نہ کریں۔ میں ان کیمپوں میں جاچکی ہوں اور ان لوگوں کو دیکھ چکی ہوں۔ انہیں (ڈونلڈ ٹرمپ کو) یہ جاننا ضروری ہے کہ پناہ گزین کیمپ میں زندگی کیسی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو اقوامِ متحدہ کی جانب سے امن کا عالمی سفیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز انہیں کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی جاچکی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).