رائے
انتہا پسند بُرے ہوتے ہیں
انتہا پسند بُرے ہوتے ہیں
میرے دوست یہ کہتے تھے
میں بھی یہ کہتا تھا
سب دوست مل کر
انتہا پسندی کے خلاف
مہم چلاتے رہے
میں دوستوں کی ہاں میں ہاں ملاتا رہا
دوست میری ہاں میں ہاں ملاتے رہے
لیکن کبھی میرا سامنا
کسی انتہا پسند سے نہیں ہوا تھا
میں انتہا پسندوں کو
دیکھنا چاہتا تھا
اپنی نفرت کو
کوئی صورت دینا چاہتا تھا
پھر ایک دن میں نے
دوستوں کے مزاج کے خلاف
کوئی رائے دی
اور اچانک انکشاف ہوا کہ
میں تو چاروں طرف سے
انتہا پسندوں میں گِھرا ہوا تھا



Comments are closed.