وزیراطلاعات کا کام خبر رکوانا نہیں: پرویز رشید

میڈیا گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر ڈان لیکس سے متعلق الزام لگا ہے کیا کہیں گے؟پرویز رشید نے کہا کہ اس سوال کے دو جواب ہوسکتے ہیں،ساتھ ہی انہوں نے تبصرے سے انکار کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس پر رپورٹ ابھی آئی نہیں جب آئے گی تو تبصرہ بھی کرو ں گا۔
پرویز رشید نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر میں نے وہی کیا جو جمہوری معاشرے میں کیا جاتا ہے۔ صحافی کو خبر پر اصل صورتحال پر آگاہ کیا اور اپنا نکتہ نظر دیا۔
انہوں نےیہ بھی کہا کہ اگر ریاست کو خبر رکوانے والا وزیراطلاعات چاہیے تو یونیورسٹیوں میں پڑھایا جائے کہ خبر کو روکا کیسا جاتا ہے۔
Facebook Comments HS

