چین نے امریکا کے 20 جاسوس ہلاک کیے، نیویارک ٹائمز


امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ چین نے 2010 سے 2012 کے دوران سی آئی اے کے 20 کے قریب جاسوسوں کو قتل کیا یا پھر قید میں ڈالا۔ اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سی آئی اے کی معلومات ہیک ہوئیں یا پھر کسی خفیہ ایجنٹ کے ذریعے چینی حکام امریکی مخبروں کا کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئی۔ سی آئی اے نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں ایف بی آئی اور سی آئی اے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ’’ہنی بیڈگر‘‘ کے نام سے خفیہ آپریشن بھی کیا جب کہ امریکی جاسوسوں کے گم ہونے کی وجہ سے چین میں کام کرنے والے امریکا کے خفیہ نیٹ ورک کو بہت نقصان بھی پہنچا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).