اسلام آباد میں نامعلوم افراد کا چینی باشندوں پرتشدد؛ نقدی اورسفری دستاویزات لوٹ کرفرار
اسلام آباد کے پوش علاقے سیکٹرایف 7 میں مقیم چینی باشندوں نے وفاقی وزیرداخلہ، ایس ایس پی اسلام آباد اورمتعلقہ تھانے میں درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کاروبار کے سلسلے میں سیکٹر ایف 7 کی تین منزلہ عمارت میں رہائش پزیر تھے کہ 8 نامعلوم افراد نے عمارت میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نیتجے میں لوویگزنگ اورلیوثالونگ نامی چینی باشندے اوران کے 2 پاکستانی ساتھی زخمی ہوگئے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت اشتیاق کے نام سے ہوگئی ہے۔
Facebook Comments HS


