’یہ فوٹو بیڈ روم کے لیے بچا کر رکھو دیپکا‘


خواتین کو انکے انداِز زندگی اور خاص طور پر اور ان کے لباس سے جج کرنے کا چلن نیا نہیں ہے آج کل سیلبریٹیز سے لے کر کھلاڑیوں تک سبھی کو انکے لباس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ٹرول کے کیا جاتا ہے۔ کبھی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے سکرٹ پہننے پر اعتراض اٹھے تو کبھی اداکارہ ثنا شیخ کے بکنی پہننے پر ہنگامہ ہوا اس بار دیپکا پادکون کو نشانہ بنایا گیا۔

دیپکا نے سفید رنگ کے لباس میں اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر ڈالی ہے اس میں وہ مختصر لباس میں بلیک ہیلس پہنے ایک صوفے پر بیٹھ کر پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر تصویر ڈالتے ہی لوگوں کے كمنٹس شروع ہوئے کسی نے ہاٹ کہا تو کسی نے خوبصورت. کسی دوسرے شخص نے لکھا، چيپ …

اپنا جسم پبلک میں نہ دکھائیں آپ کیا ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں؟ اگر آپ یہ شہرت کے لیے کر رہی ہیں تو اس سے آپکو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

کسی نے لکھا ‘یہ فوٹو بیڈ روم کے لیے بچا کر رکھو’

تو اس طرح کسی نے دپیکا کو شرم دلوائی تو کسی نے بھارتی روایات کا طعنہ دیا۔

دپیکا نے ان کمنٹس کے جواب میں اپنی ایسی ہی ایک اور تصویر چھاپ ڈالی۔

ان سب میں سب سے دلچسپ کمنٹ یہ تھا ‘اگر میں اس طرح سینڈل پہن کر صوفے پر بیٹھوں تو ممی مجھے کتنا مارے گی۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32511 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp