مشال خان۔۔۔ کن موسموں میں جدا ہوئے ہو؟


کفن ہزار روپے کا ہے
مردہ خانے کی رات ڈیڑھ ہزار کی
پوسٹ مارٹم دو ہزار کا
غسال کی مزدوری ہزار روپے
کافور اور عرق گلاب ہزار روپے
میت بس کا کرایہ دو ہزار
قبر کی زمین تین ہزار
کھدائی کا معاوضہ ڈیڑھ ہزار
پتھر کا کتبہ دو ہزار
پھولوں کی پتیاں پانچ سو روپے
گلاب ہزار روپے کلو
پھولوں کی چادر ڈیڑھ ہزار کی
پہلی بار مرنے والوں کے لئے
خاص رعایت کے ساتھ
شامیانہ ہزار روپے کا
سوگواروں کی چائے دو ہزار کی
کھانا دس ہزار کا
مشال خان
دو سو ستر روپے میں کچھ نہیں آتا

Facebook Comments HS

مبشر علی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریر میں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

mubashar-zaidi has 194 posts and counting.See all posts by mubashar-zaidi