قادری کی پھانسی ….


\"faizullahیہ درست ہے کہ کسی ایک شخص کو قانون ہاتھ میں لے کر مرضی کرنے نہیں دی جا سکتی۔ قتل بڑا جرم ہے مگر آئین شکنی اس سے کہیں بڑا۔۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ نا صرف غداری کے زمرے میں آتا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کا خون بھی رزق خاک ہوا۔۔۔۔ لیکن معاملہ یہ ہے کہ انصاف صرف ممتاز قادری جیسوں کے ساتھ ہوتا ہے اور اگر آپ مشرف کے قبیلے سے ہیں تو قانون آپ کے ہاتھ کی چھڑی بنا رہے گا۔ یہی تلخ حقیقت ہے۔۔۔۔۔

یاد رہے کہ جب جب ریاست اپنے قوانین پہ عمل در آمد کرانے میں ناکام ہو گی ممتاز قادری جیسے افراد پیدا ہوتے رہیں گے، آپ کا قانون سلمان تاثیر جیسوں کو چھوٹ دیتا رہے گا تو ردعمل ایسا ہی آئے گا۔۔۔ آپ کے بزرجمہر سمجھتے ہیں ماردو جلا دو پھانسی پہ چڑھا دو اسی طرح یہ لوگ ختم ہوسکتے ہیں تو یہ خام خیالی ہے جناب، کیونکہ عشق و وفا کے سوتے پھوٹتے ہی سروں کے سودے سے ہیں، آئین کہتا ہے کہ ریاست بتدریج اسلامی نظام کو نافذ کرے گی لیکن عملاً آپ اسی نظام کا مذاق اڑتے ہیں دقیانوسی قرار دیتے ہیں نتیجاً ایسا ہی ردعمل سامنے آتا ہے۔ اب بھلا افراد و گروہوں کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ عمل کے بعد ردعمل کے لئے تیار رھنا چاہیے۔ آپ لاکھ ممتاز قادری کی کوریج پہ پابندی لگائیے۔ اس کے بدلے میں شرمین عبید کی تحسین کیجئے۔ یہ آپ کا ریاستی فیصلہ ہے۔ آپ کا جمہوری اختیار ہے ،لیکن جو دلوں پہ حکومت کرتے ہیں وہ پھر بھی کرتے رہیں گے۔

ممتاز قادری پاکستان کے اکثریتی مسلک یعنی بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھتا ہے اور یہ بیچارے ویسے بھی قتل و قتال پہ زیادہ یقین نہیں رکھتے۔ لیکن اب لگتا ہے انہیں بھی اسی کٹہرے میں لایا جارہا ہے جس میں برسوں سے دیوبندی کھڑے ہیں۔

آخر میں عرض ہے کہ آج بریلوی حضرات شکوے کرتے ملے کہ میڈیا کوریج نہیں دے رہا، جواب دل تھام کر سنئیے کہ آپ کے فتاوی و بیانات اسی وقت میڈیا کی زینت بنتے ہیں جب آپ ریاست کے تابع ہوکر کسی کھیل میں استعمال ہوتے ہیں اور جب آپ کا فتوی ریاستی مفاد سے ٹکراتا ہے تو اس کی جگہ پھر کوڑے دان ہی ہوتی ہے۔

رہی میری بات تو میں ریاست کے تمام تر احترام کے باوجود ممتاز قادری کے ساتھ ہوں…. کیونکہ یہ دلوں کا معاملہ ہے۔ کم از کم میں نبی ﷺ کو حشر کے میدان میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ ’یارسول اللہ پھانسی والے دن میں ممتاز قادری کی مخالف صف میں کھڑا تھا….‘ کیا خبر یہی مختصر سا عمل جنت کی ضمانت بن جائے ؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
4 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments