روس کے ٹی وی کی ہم جنس پرستوں کو نرالی پیشکش


روس میں ایک مذہبی ٹی وی چینل ملک سے ہجرت کرنے والے سنجیدہ ہم جنس پرستوں کو ہوائی جہاز کے یکطرفہ ٹکٹوں کی ادائیگی کی پیشکش کر رہا ہے۔

سرگراڈ نامی ٹی وی نے رواں ہفتے ایک ویڈیو کے توسط سے اپنے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ہم جنس پرست افراد کو ہوائی جہاز کے یکطرفہ ٹکٹوں کے مقابلے میں حصہ لینے کا کہا ہے۔

سرگراڈ ٹی وی کا عملہ جو اس مہم کا حامی ہے کا کہنا ہے ‘ہم کسی بھی ایسے شخص کو جو یہ ثابت کر دے کہ وہ ہم جنس پرست ہے اور ملک چھوڑ کر جانا چاہتا ہے کو ہوائی جہاز کا یکطرفہ ٹکٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔’

عملے کے مطابق ‘ہم واقعی چاہتے ہیں کہ آپ وہاں جائیں جہاں آپ کھل کر گناہ کر سکتے ہیں۔’

سرگراڈ ٹی وی اس بات پر مصر ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ٹراولنگ نہیں کر رہا اور یہ ‘اچھا کرنا چاہتا ہے۔’
تاہم روس کے ایک ماہر جنسیات نے لائف سٹائل ویب سائٹ افشی ڈیلی کو بتایا کہ ایسا ممکن نہیں کہ کوئی بھی مطلوبہ میڈیکل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے کیونکہ جنسی واقفیت کو بیماری نہیں سمجھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ سرگراڈ ٹی وی ایک سیٹلائیٹ چینل ہے جو عیسائی آرتھوڈوکس اقدار کو فروغ دینے کے لتے قائم کیا گیا تھا۔

اس ٹی وی کے بانی کنسٹنن مالفیوف ایک ممتاز کاروباری شخصیت ہیں اور وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی حمایت کرتے ہیں۔

سرگراڈ ٹی وی اکثر مغربی ممالک کی ‘کم اخلاقی’ پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔

روس میں کچھ افراد نے سرگراڈ ٹی وی کی جانب سے دی جانے والی پیشکش پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس حد تک سنجیدہ ہیں۔

اس ویڈیو کا جواب دینے والے افراد کی اکثریت نے اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے چینل کے عملے کو ‘وحشی’ قرار دیتے ہوئے اسے اپنی فیڈز سے بلاک کرنے عہد کیا ہے۔ تاہم کچھ افراد نے اس چینل کی آفر سے اتفاق کرتے ہوئے ‘اس کی حمایت’ کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp