معاشی ترقی کے لیے پالیسیو ں کا تسلسل ضروری ہے : احسن اقبال


\"ahsanوفاقی وزیر منصوبہ و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی معیشت سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، ترقی کےلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، موجودہ حکومت توانائی، انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
کامسیٹس یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے پہلے دور حکومت میں وژن2010متعارف کروایا تھا، موجودہ حکومت توانائی، انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے،جس کی وجہ سے آج حکومتی پالیسیوں کی بدولت لوڈشیڈنگ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے،2013میں پاکستان میں 20سے 22گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اورآج اس کی نسبت لوڈشیڈنگ بہت کم ہو رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے ملکی معیشت کافی حد تک متاثر ہوئی اور سرمایہ کار پاکستان کوسرمایہ کاری کےلئے غیر محفوظ قرار دے رہے تھے، ہماری حکومت آنے کے بعد ہم نے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن شروع کیا اور دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ، جس کی وجہ سے ملک میں امن و امان میں بہتری آئی اور اب ماشا اللہ ہماری معیشت بہت بہتر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments