سپریم کورٹ میں نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست دائر


نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ  نواز شریف عدالتی فیصلے کے بعد پارلیمانی اور پارٹی سیاست سے نا اہل ہوگئے لہذا ان کے پاس شاہد خان عباسی کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی درآمد کا معاملہ نیب میں زیرالتواء ہے، شاہد خاقان نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کر کے ایل این جی کا ٹھیکہ دیا اور خلاف قواعد ایل این جی ٹھیکہ دے کر قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ  ایل این جی اسکینڈل میں ملوث شاہد خاقان و دیگر افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جب کہ شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).